تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 809
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطبہ جمعہ فرموده 30 اکتوبر 1987ء ا زائد مجاہدین ہیں، جو تحریک جدید میں شامل ہو گئے ہیں۔اور بیرون پاکستان صرف اٹھارہ ہزار ایک سو، پچاس۔اور یہ تعداد بہت ہی قابل فکر ہے۔میں نے گزشتہ سال بھی یہ بات کہی تھی اور اب پھر اس کی یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ اموال تو خدا تعالیٰ مہیا ضرور کرتا ہے اور ہمارا تجربہ ہے۔کوئی جماعت کے کام پیسے کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہیں رہے۔لیکن چندہ دینے والا بہت ہی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ہمیں اس کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔جو شخص چندہ دینا شروع کر دے، اس کے اندر اللہ تعالیٰ بہت سی پاک تبدیلیاں پیدا کرتا ہے اور اسے ایک نئی زندگی ودیعت ہوتی ہے، نئی زندگی اللہ کی طرف سے عطا ہوتی ہے۔تو ہمیں ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہئے ، جن کو چندہ دینے کا مزہ آنا شروع ہو جائے۔جن کو معلوم ہو کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا کتنا عظیم کام ہے، کتنی عظیم سعادت ہے۔اس پہلو سے میں نے گزشتہ سال بھی بہت زور دیا تھا کہ محض وعدوں کو بڑھا کر پیش کرنے سے تسلی نہ پایا کریں۔خوشی کی بات ہے۔ایک دوسرے سے بے شک مقابلہ کریں۔جتنا مقابلہ کریں اچھا ہے۔کبھی امریکہ آگے بڑھا، کبھی کینیڈا آگے بڑھا اور کبھی انگلستان آگے بڑھا۔یہ مقابلہ برانہیں ہے۔کیونکہ ہمارے اسلام مسلمانوں کی تعمیر کا مقصد یہ ہے۔کیونکہ مسلمانوں کے بنائے جانے کا مقصد یہ ہے:۔فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (البقرة: 149) ایک دوسرے سے نیکیوں میں مقابلہ کرو اور آگے بڑھو۔مگر اس سے بڑھ کر ضروری یہ ہے کہ یہ مقابلہ کریں کہ آپ کے ملک میں جتنے افراد جماعت ہیں، وہ کتنی جلدی سارے کے سارے تحریک جدید کے چندے میں شامل ہو چکے ہیں۔اور یہ جو مقابلہ ہے کہ سو فیصد احباب جماعت کو مردوں، عورتوں اور بچوں کو تحریک کے چندے میں شامل کر دیا جائے، یہ بہت ہی عظیم مقابلہ ہے۔اور اس کے لئے آپ کو ایسے تردد کی ضرورت نہیں کہ غریب آدمی تھوڑی دے سکتا ہے تو آپ کہیں کہ اس سے فرق کیا پڑے گا۔بعض دفعہ کھا نہ رکھنے میں زیادہ مشکل پڑتی ہے بنسبت اس شخص کے چندے کی آمد کی حیثیت کے لحاظ سے۔مگر اس کا کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہاں ایک احمدی اگر ایسا نیا شامل کریں، جو پہلے کچھ نہیں دیتا تھا، اگر وہ نصف ڈالر بھی دے تو تب بھی خدا تعالیٰ اس کو ایسی نیکی کی توفیق بخشے گا، جس کے نتیجے میں نیکیاں پھر ترقی کریں گی اور وہ پھر اپنے اندر ایک عظمت کردار محسوس کرے گا۔تو روپیہ دینے والا ، روپے سے زیادہ اہم ہے۔اور اس کی تربیت بہت زیادہ اہم ہے۔کیونکہ روپے دینے کے مقاصد میں انسانی تربیت شامل ہے۔اس لئے 809