تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 808 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 808

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اکتوبر 1987ء تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ہفتم اور (Figure) لکھ دی۔اگر یقینی طور پران کوعلم ہوتا تو وہ کبھی ایسانہ کرتے۔اس لئے ان کو امید ہے کہ اتنا ادا ہو چکا ہوگا۔خدا کرے کہ ان کی امید صیح ہو۔لیکن بہر حال جتنا ان کا ادائیگی کا اندازہ ہے، وہ بھی بھاری ادائیگی ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ بقیہ ادا ئیگی ایک دو مہینے کے اندر ہو جائے گی۔وہ امریکہ کی جماعت وعدے کو بڑھا کر ایک لاکھ دس ہزار ڈالرز کا وعدہ پیش کرتے ہیں۔** جہاں تک عمومی طور پر ساری دنیا کے بجٹ کا تعلق ہے، سال 1986ء میں پوری دنیا کی صرف تحریک جدید کا بجٹ صرف 1,56,17,400 روپے تھا۔کیونکہ کرنسی دنیا میں مختلف ہیں، ہمارا اصل بڑا دفتر پاکستان میں واقع ہے، اس لئے روایات کے مطابق نہی دستور رہا ہے کہ ہر کرنسی کو پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے پھر عمومی بجٹ پاکستانی کرنسی کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔اس پہلو سے جب میں کہتا ہوں روپے تو میرا د ہے کہ ہر ملک نے اپنے اپنے رنگ میں اس میں حصہ لیا ہے، اس کو پاکستانی روپے میں تبدیل کریں تو یہ ن رقم بنے گی۔اور جہاں تک وصولی کا تعلق ہے، اس سال یہ وصولی، اس سال یہ وعدہ (اس سال سے مراد، جو گزر چکا یا جو آج ختم ہو ا سال کے اختتام تک ) یہ وعدہ بڑھ کر 1,94,39,000 روپے ہو چکا تھا۔عمومی وصولی کا جہاں تک تعلق ہے، گزشتہ سال اگر چہ سال کے آخر تک خدا تعالیٰ کے فضل سے تمام وعدہ پورا ہو چکا تھا لیکن اس وقت تک 72,24,380 روپے کی وصولی ہوئی۔یعنی کل وعدہ 56,00,000, 1روپے کے مقابل پر آج کی تاریخ تک 72,00,000 روپے وصولی تھی۔گویا کے نصف سے کم تھی۔لیکن بقیہ مہینوں میں خدا کے فضل سے وہ وصولی پوری ہو گئی اور کوئی بقایا نہ رہا۔امسال 1,94,00,000 روپے کے وعدوں کے مقابل پر وصولی 94,61,000 روپے ہے۔یعنی تقریباً نصف۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ابھی سیال کے کچھ مہینے باقی ہیں اور عموما پدر جان پایا جاتا ہے کہ آخری مہینوں میں تیزی کے ساتھ ادائیگی کی جاتی ہے۔دوسرے یہ جور پورٹ چلی تھی پاکستان سے، اس کو چلے کافی وقت گزر چکا ہے۔اس عرصے میں انگلستان نے اپنی وصولی کی مکمل ادائیگی کروادی ہے اور باقی ملکوں میں بھی کافی محنت کی ہے۔اس عرصہ میں ، میں امید کرتا ہوں کہ ابھی وصولی بڑھ چکی ہوگی۔جہاں تک کل تعداد چندہ دینے والوں کی ہے، اس لحاظ سے ابھی بہت کام کی گنجائش ہے۔خصوصاً پاکستان سے باہر۔اگر چہ پاکستان کے باہر کا چندہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھا ہے اور خوشکن ہے۔لیکن وہ مجاہدین، جو چندوں میں حصہ لے رہے ہیں تحریک جدید کے چندوں میں میری مراد ہے، ان کی تعداد بھی پاکستان کی تعداد سے بہت ہی پیچھے ہے۔پاکستان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ستر ہزار سے میں 808