تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 807 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 807

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 30اکتوبر 1987ء باقی جہاں تک ترقی کا تعلق ہے ، اعداد و شمار کی تفصیل بہت لمبی ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا کہ اعداد و شمار کی تفصیل یہاں بیان کرنے کا وقت نہیں ہے۔مگر جو بعض جماعتیں ہیں غیر معمولی طور پر قربانی میں آگے ہیں اور پہلے بھی آگے رہی ہیں، ان میں پاکستان میں لا ہور اور کراچی کے علاوہ اور بہت سے ایسے قصبات ہیں، جو غیر معمولی طور پر مصائب کا شکار رہے ہیں۔معاشی طور پر بھی ان کو شدید صدمے پہنچے ہیں اور دین کے لئے قربانی دینے میں انہوں نے بڑی بڑی اذیتیں اٹھائی ہیں۔بعض جگہ سینکڑوں نوجوان قیدوں میں رہے ، ان کی تجارتوں پر اثر پڑا، ان کے زمیندارے پر اثر پڑا لیکن یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص احسان ہے، اس کے باوجود ان سب کا قدم ترقی کی طرف ہے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ کے فضلوں اور احسانوں پر انحصار کرتے ہوئے آئندہ بھی انشاء اللہ ترقی کی طرف رہے گا۔ان کے متعلق میں صرف یہ کہوں گا کہ آپ اپنی دعاؤں میں خصوصیت سے یادرکھیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات دور فرمائے ، اللہ تعالیٰ ان کی نیک تمنائیں، جو خدا کی راہ میں قربانی کرنے کی ہیں ، انہیں بھی پورا فرمائے اور اللہ دین و دنیا کے حسنات ان کو عطا فرماتا چلا جائے۔ان کا سہارا بنے اور یہ ہرلمحہ محسوس کریں کہ خدا کے نازل ہونے والے فضلوں کے مقابل ان کی قربانیاں کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتیں۔اس کثرت سے اللہ کے فضلوں کی بارشیں ان پر نازل ہوں کہ یہ اپنی قربانیوں کو ان کے مقابل پر حقیر اور بے معنی دیکھیں۔جہاں تک بیرونی دنیا کا تعلق ہے، خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یو کے (UK) کی جماعت کو نمایاں خدمت کی توفیق ملی ہے۔اور ان کا گزشتہ سال کا جو وعدہ تھا، ساٹھ ہزار پاؤنڈ کا ، وہ آج کی تاریخ تک ململ بـ پورا ہو چکا ہے۔اور آئندہ سال کے لئے ان کے امیر مکرم آفتاب احمد خان صاحب کی طرف سے فون پر اطلاع ملی ہے کہ 75,000 پاؤنڈ کا وعدہ جماعت کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔امیر صاحب کینیڈا کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ سال ان کا وعدہ ساٹھ ہزارڈالر کا تھا، نئے سال کے لئے وہ 75,000 ڈالر کا وعدہ پیش کرتے ہیں۔لیکن یہاں انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ گزشتہ ساٹھ ہزار ڈالر کا وعدہ پورا ہو چکا ہے کہ نہیں۔اس کی میں امید رکھتا ہوں کہ ہو گیا ہوگا، ورنہ ہو جائے گا۔مگر اس فقرے کا فقدان بتا رہا ہے کہ شاید ایسا نہ ہو سکا ہو۔لیکن ابھی تحریک کی وصولی کے کچھ مہینے باقی ہیں ، اس لئے فکر کی بات نہیں ہے۔اگر کچھ حصہ رہ گیا ہوتو انشاء اللہ وہ وصول ہو جائے گا۔امریکہ کی طرف سے مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کی یہ اطلاع چند منٹ پہلے ملی ہے کہ ان کا وعدہ ایک لاکھ ڈالر کا تھا یعنی امریکہ کی جماعت کا، جس میں سے غالباً نوے ہزار وصول ہوا ہے۔غالباً میں اس لئے کہتا ہوں کہ انہوں نے پہلے کوئی اور ( Figure ) لکھی تھی ، پھر اسے مٹا کر 807