تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 806
خطبہ جمعہ فرمودہ 30اکتوبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم فتر تحریک جدید بار بار مجھے یہی لکھتا ہے کہ ہمارے پاس وہ ذرائع نہیں ہیں، جن سے ہم معلوم کر سکیں کہ ان بزرگوں کی اولادیں کہاں چلی گئیں؟ کون لوگ تھے؟ کہاں جا سکتے ہیں؟ زندگی نے ان کو و کہاں منتخب کیا ؟ آخر اس وقت وہ کہاں موجود ہیں؟ اس لئے ہم ان سے رابطہ نہیں کر سکتے۔سارا سال کھوج لگاتے ہیں، جن کے متعلق پتا لگتا ہے کہ یہ قربانی کرنے والوں کی اولاد میں سے ہیں تو ان کو لکھتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ کے فضل سے فوری طور پر ان کا کھانہ دوبارہ زندہ ہو جاتا ہے۔اس سلسلے میں، میں نے تحریک (جدید) کو یہ نصیحت کی تھی کہ آپ ان کے نام پتے، ان خاندانوں کا ذکر ، جہاں تک آپ اکٹھا کر سکتے ہیں، وہ شائع کر کے دنیا کی ساری جماعتوں میں بھجوائیں۔تا کہ جماعتیں اعلان کریں، ہمارے پاس اولین قربانی کرنے والوں میں سے وہ لوگ، جو وفات پاچکے ہیں، جن لوگوں کے کھاتے بند ہیں، جن کی لسٹیں آگئی ہیں، ان کا ذکر کس گاؤں کے تھے، ان کا خاندان کون سا تھا، ساری معلومات حاصل ہو چکی ہیں۔اگر کسی احمدی دوست کو معلوم کرنے کے لئے دلچسپی ہو تمنا ہو کہ اپنے آباؤ اجداد کا نام بھی اس قابل فخر فہرست میں دیکھیں تو وہ ہم سے معلوم کریں۔اور علاوہ ازیں بھی جہاں تک ممکن ہے، تھوڑا تھوڑا کر کے بار بار ہر خاندان تک وہ فہرست پہنچانی چاہئیں۔خواہ کوئی دیکھنے کے لئے توجہ کرے یا نہ کرے کوئی وقت دے یا نہ دے، جماعت کو چاہئے کہ پھر وہ فہرست تمام احباب کو پہنچا ئیں۔اور بتائیں کے کون کون لوگ تھے۔اس طرح امید ہے کہ انشاء اللہ تعالی سارے کا سارا کھاتہ یک دفعہ زندہ ہو جائے گا۔لیکن میرے علم میں ابھی تحریک جدید کی طرف سے یہ رپورٹ نہیں آئی کہ انہوں نے یہ محنت کی ہو۔اس لئے میں نہیں جانتا کہ وہ کس رنگ میں تلاش کر رہے ہیں؟ کس طرح تلاش کر رہے ہیں؟ لیکن ایسا مشکل کام نہیں ہے ، جو ہو نہ سکتا ہو۔اس لئے میں یہ کام اب تحریک جدید انجمن کے سپرد کرتا ہوں، نہ کہ شعبہ مال کے کہ وہ اپنے ایجنڈے پر اس بات کو رکھے اور ان فہرستوں کا موازنہ کر کے طمح نظریہ بنائے کہ ایک بھی مجاہد اول دفتر اول سے تعلق رکھنے والا مجاہد ایسا نہ ہو، جس کا کھاتہ مردہ رہے۔اس سے پہلے میں نے یہ بھی تحریک کی تھی کہ اگر ایسے کھاتے رہ جائیں تو مجھے لکھیں۔جو ہر کوشش کے باوجود پھر بھی کسی طرح زندہ نہ ہو سکے، اللہ تعالیٰ نے جتنی مجھے توفیق دی ہے، میں اس میں حصہ لوں گا۔اور جماعت کے دیگر مخلصین ، جو میری مدد کے لئے تیار ہوں گے، وہ حصہ لیں گے۔تو اسی رنگ میں ہم بالآخر اس مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے کہ سارے کا سارا دفتر اول کا کھانہ زندہ ہو جائے گا۔اس بارے میں بھی تحریک جدید کی طرف سے اس سال جور پورٹ آئی ہے، اس میں اس کا ذکر نہیں ملتا۔اس لئے تحریک جدید انجمن کو چاہئے کہ ان امور پر غور کر کے مجھے دو تین مہینے کے اندر اپنی کوششوں سے مطلع کرے 806