تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 789
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23اکتوبر 1987ء دیکھو، اپنی اولادوں کی فکر کرو۔اگر تم یہ فکر نہیں کرو گے کہ کل کے لئے کل آئندہ زمانے کے لئے تم کیسے لوگ آگے بھیج رہے ہو تو تمہیں اس کا شدید نقصان پہنچے گا۔اور تمہارے وہ اعمال، جن کے نتیجے میں آئندہ اولادیں خراب ہوں گی، وہ خدا کی نگاہ میں ہیں۔یعنی تمہارے اعمال ہیں لیکن ان کا اثر اولا دوں کے اوپر ظاہر ہونے والا ہے۔تمہیں دکھائی نہیں دے رہا وہ اثر لیکن آئندہ اولادیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں تم پوچھے جاؤ گے۔یہ ہے وہ بنیادی مضمون ، جس پر آپ غور کریں تو یہ مسئلہ آپ کو اور زیادہ وضاحت سے سمجھ آجائے گا۔فرماتا ہے: خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے، خوب باخبر ہے۔اور اس طرز بیان میں زور اس بات پر دیا گیا ہے۔گو یاتم باخبر نہیں ہو، مگر خدا باخبر ہے۔تم بے خبر ہو اور خدا باخبر ہے۔إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ تمہیں معلوم نہیں کہ تم کیا کر رہے ہو؟ لیکن اللہ خوب خبر رکھتا ہے۔یہ ہے بنیادی بیان اور اس کے ساتھ ہی یہ فرمایا گیا ہے کہ اپنی اولادوں کی فکر کرو۔مراد یہ ہے کہ تمہارے بعض اعمال ایسے ہیں تمہیں علم ہی نہیں کہ ان کے کیا اثرات پیدا ہورہے ہیں؟ اور خدا جانتا ہے کہ ان کے اثرات تمہارے تک محدود نہیں رہیں گے، آئندہ نسلوں تک پھیلیں گے۔اس لئے اسے تقویٰ اختیار کرنے والو! خوب خیال رکھو اور فکر کرو کہ آئندہ زمانوں کے لئے تم کیا بھیج رہے ہو۔پس اس وضاحت کے ساتھ خوب معلوم ہو جاتا ہے کہ قرآن کریم ایسے اعمال کی بات کر رہا ہے، جن کا اثر مستقبل پر پڑتا ہے۔اور انسان کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیسے اعمال ہیں لیکن خدا جانتا ہے کہ مستقبل پر وہ ضرور اثر دکھا ئیں گئے۔اس لئے سب سے پہلی فکر اپنی کریں، اولاد کی باری تو بعد میں آئے گی۔اگر آپ کے رجحانات درست ہیں، اگر آپ کا اللہ تعالیٰ سے گہرا تعلق ہے، اگر آپ خدا کو نہیں بھولے تو پھر آپ کے دل خدا کے نور سے بھرے رہیں گے اور ان پر بدی غالب نہیں آسکتی۔خدا کا ذکر کرنے والی قوموں پر غیر اللہ کو غلبہ نصیب نہیں ہوسکتا۔اس مضمون کو قرآن کریم کی ایک اور آیت بھی بیان فرما رہی ہے۔جہاں شیطان نے خدا تعالیٰ سے اجازت مانگی ہے کہ مجھے موقع دے قیامت تک کہ میں تیرے بندوں کو آزماؤں اور انہیں راہ راست سے بھٹکانے کی کوشش کروں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ٹھیک ہے، جو تیر از دور ہے لگا، اپنے لاؤ لشکر لے کر میرے بندوں پر چڑھا دے۔لیکن میں تجھے یہ بتاتا ہوں کہ جو میرے بندے ہیں، ان پر تو غالب نہیں آ 789