تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 755 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 755

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد منف خطبہ جمعہ فرموده 109اکتوبر 1987ء سیرة النبی کی پیروی سے امریکہ اسلام کا ایک نا قابل تسخیر قلعہ بن جائے گا خطبہ جمعہ فرمودہ 109اکتوبر 1987ء تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔امریکہ کو اس وقت دنیا میں ایک غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اور امریکہ خود بہت ہی گہرے اور بنیادی تضادات کا شکار ہے۔ایک پہلو سے امریکہ کی اہمیت مشرقی خطہ کے مقابل پر یعنی روسی اور دیگر اشتراکی ممالک کے بلاک کے مقابل پر مختلف زاویوں سے دیکھی جاسکتی ہے۔ایک تو امریکہ اشتراکی نظام کے مقابل پر دنیا کو ایک استحکام مہیا کرنے کا دعویدار ہے اور اس اقتصادی نظام کے مقابل پر جو اشتراکیت پیش کرتی ہے، کوئی بہتر اقتصادی نظام پیش نہیں کرتا۔سوسب سے پہلا تضاد جو اس ملک کے اندر دکھائی دیتا ہے، وہ یہ ہے کہ ایک نظام کے مقابل پر باقی بنی نوع انسان کی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دینے کے باوجود ان کو اس سے بہتر تسلی بخش، دلوں کو اور ذہنوں کو مطمئن کرنے والا کوئی نظام نہیں دیتا۔اور جو نظام بھی دیتا ہے، وہ ایک طرف سے پیدا ہونے والے اطمینان کو کھانا شروع کر دیتا ہے۔جو اطمینان اس عمومی تحفظ کے نتیجے میں باہر کی دنیا کو ملتا ہے کہ ہم اشتراکی نفوذ کے مقابل پہ تمہاری حفاظت کریں گے۔ایک قسم کا امن دیتا ہے اور دوسری طرف سے اقتصادی بدنظمی اور بدحالی کے نتیجے میں وہی امن اندر سے کھایا جاتا ہے۔جس طرح گندم کو گھن لگ جائے۔آپ کسی غریب کی بھوک مٹانے کے لئے اس سے وعدہ کریں کہ میں تمہیں گندم کے پہاڑ دوں گا۔اور وہ پہاڑ ایسے دیں کہ جن میں سے ہر دانے کے اندر کیر الگا ہوا ہو اور اندر سے اس کو کھا چکا ہو۔تو بہت ہی بڑا اور خوفناک تضاد ہے۔اور اب تک امریکہ نے اپنے مسائل کو حل کرنے کی جتنی بھی کوششیں کی ہیں، اس تضاد کو وہ حل نہیں کر سکے۔اس تضاد کو حل کرنے کے لئے جو متبادل نظام یایوں کہنا چاہئے کہ جو متبادل طریق ان کے ذہن میں آئے اور ان کو انہوں نے Implement کرنے کی کوشش کی ، نافذ کرنے کی کوشش کی۔ان کی بحث میں، میں اس وقت نہیں جانا چاہتا۔لیکن ان کے گہرے تفصیلی مطالعہ کے نتیجے میں یقین کے ساتھ آپ کو بتا سکتا ہوں کہ وہ ہر کوشش، جو امریکہ نے اس تضاد کو دور کرنے کے لئے کی ہے، وہ خود تضادات کا شکار ہے اور اس کی کامیابی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔755