تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 754 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 754

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 2 10 اکتوبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں نیا شعور عطا فرمائے۔جن کا ضمیر تو ہے لیکن بیدار نہیں، اللہ تعالیٰ انہیں بیدار ضمیر عطا فرمائے۔جو اپنے بچوں کے حال سے غافل ہیں، نہیں جانتے کہ ان کا رخ کس طرف ہے؟ ان کو اپنے بچوں کا شعور عطا فرمائے۔اپنے بچوں کے لئے ایک نیا ضمیر بخشے۔اور وہ ترقی کی اس راہ میں آگے بڑھیں، جہاں سفر کے دوران وہ کم نہ ہوتے رہیں بلکہ اور روحانی اولا د کو ساتھ ملا کر ان کا قافلہ بڑھتا چلا جائے۔اس شان کے ساتھ وہ شاہرا ہ ترقی اسلام کی راہ پر آگے بڑھتے رہیں، خدا کرے کے ایسا ہی ہو ، آمین۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 625 تا 641) 754