تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 712 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 712

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987 ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم میں وہ ترقی نہیں کرتی۔دیگر حالات تبدیل ہو جائیں، بیرونی اثرات کے نتیجے میں ممکن ہے، ان میں سے بعض سوئے ہوئے بھی جاگ اٹھیں۔یعنی جہاں تک مقامی منتظمین کا تعلق ہے، وہ نیم خوابیدہ طبقہ جو ضائع نہیں ہوا مگر جاگ کر قومی جہاد میں حصہ بھی نہیں لے رہا، اس کی طرف وہ متوجہ نہیں ہوتے۔چنانچہ بعض ایسی جماعتیں ہیں کہ بیسیوں سال سے وہ اسی حالت میں ہیں۔جو خدا تعالیٰ کی تقدیر سے خود بخو داچھے لوگ نکل کر آگے آگئے ، خدمت دین میں پیش پیش ہیں، انہی کے کام کے مجموعہ کو ہم جماعت کے کام کا مجموعہ قرار دے سکتے ہیں۔لیکن جو نسبتاً کمزور تھے یا خاموش بیٹھ رہنے والے تھے، ان کو بیدار کرنے اور صف اول میں شامل کرنے کی کوئی انتظامی کوشش نہیں کی گئی۔آج بھی ایسا حال ہے۔بعض جماعتیں میری آنکھوں کے سامنے ہیں، جن کے امراء مسلسل یہ خیال رکھتے ہیں کہ نسبتا پیچھے رہنے والوں کو محنت کر کے آگے لایا جائے اور ان کو عظیم الشان درجات سے محروم نہ رکھا جائے۔چنانچہ دن بدن ان جماعتوں کی حالت پہلے سے بہتر ہوتی چلی جاتی ہے۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا، اکثر صورتوں میں پریذیڈنٹ کو یا امیر کو بنے بنائے جو خلصین مل جائیں، وہ ان پر راضی رہتا ہے اور خودمخلص بنانا آتا نہیں۔اور آج کل ہم جس دور میں سے گزر رہے ہیں، ہمیں کثرت کے ساتھ ان دونوں میں سے صف اول کے مومنین کی ضرورت ہے۔کیونکہ مسائل اور مشکلات بڑھتے جارہے ہیں۔کچھ ایسے ہیں، جو ہماری آنکھوں کے سامنے ظاہر ہو چکے ہیں۔بہت سے ایسے ہیں، جن کی دشمن تیاری کر رہا ہے، جن کی خبریں ہمیں دنیا کے کونے کونے سے موصول ہو رہی ہیں۔اگر آپ کو یہ اندازہ ہو کہ جماعت احمدیہ کی مخالفت کے لئے کتنے نئے سکول اور کالج اور جامعہ کھولنے کا منصوبہ بن چکا ہے، اس کی شرارت کے جتنے بھی پہلو ممکن ہیں، ان سب کو مد نظر رکھتے ہوئے تیاری کی جاچکی ہے، اربوں روپیہ دنیا میں خرچ کر کے آئندہ نسلوں میں جماعت احمدیہ کے خلاف زہر پھیلانے اور مشکلات کے بیج بونے کے جو سامان کئے جارہے ہیں، اگر ان کا آپ کو اندازہ ہو تو آپ میں سے جو کمزور ہیں، وہ ممکن ہے مایوس ہو جا ئیں۔بہت بڑی بڑی طاقتیں ہیں، جو اس پر کام کر رہی ہیں۔اور ایسے دنیا کے ممالک، جن میں اس وقت آپ کو امن دکھائی دے رہا ہے، ان کے متعلق بھی نہایت ہی خطرناک منصوبے ہیں، جو اس وقت زیر عمل ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ جماعت کو باوجود اس کے کہ ہمارے ہاں کوئی جاسوسی کا نظام نہیں ہے، ان باتوں سے باخبر رکھتا ہے۔کہیں نہ کہیں سے جہاں یہ باتیں پنپ رہی ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا فرما دیتا ہے کہ جماعت کے کسی مخلص دوست کو اطلاع ملتی ہے اور پھر وہ جو بھی اطلاع ملتی ہے ، وہ آگے ہمیں پہنچا دیتا ہے۔تو کچھ مخالفت ظاہر ہے اور کچھ مخالفت مخفی ہے ابھی۔جس کی بہت سی تیاری کی جارہی ہے۔712