تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 665 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 665

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء بعض قابل ذکر دلچسپ واقعات ، جو مر بیان سلسلہ ہمیں لکھتے رہتے ہیں، ان میں سے بعض میں نے بیان کرنے کے لئے چنے ہیں۔غانا کے امیر لکھتے ہیں کہ گزشتہ ہفتہ ہم نے اپنے حلقہ کے ہیڈ کوارٹر میں ویڈیو پروگرام دکھایا تھا۔اس پروگرام کے چند دن بعد ہی وہاں کے عیسائیوں اور مسلمانوں کا ایک وفد آیا اور درخواست کی کہ آپ ہمارے پاس اپنے خلیفہ کے انٹرویو کی کیسٹ لائیں اور ہمیں دکھا ئیں۔ہم آپ کی کار کے پٹرول وغیرہ کے اخراجات کے علاوہ بھی جو بھی آپ کہیں گے ، ادا کریں گے۔آپ ضرور ہمیں یہ پروگرام دکھا ئیں۔وہ لکھتے ہیں کہ تین مزید مقامات سے اسی طرح کے مطالبات آچکے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام دن بدن ہر دلعزیز ہو رہا ہے۔ماریشس کی جماعت کے ایک داعی الی اللہ لکھتے ہیں کہ غیر احمدیوں کی مسجد کا ایک امام تھا۔میں نے اسے ایک دفعہ آپ کے خطبے کی ایک کیسٹ دے دی، جب میں دوبارہ لینے گیا تو اس نے وہ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں تو اپنے خطبہ جمعہ میں یہ کیسٹ استعمال کرنے لگ گیا ہوں تمہیں کیسے واپس کردوں۔لائبیریا میں کیسٹ کا ایک دلچسپ استعمال یہ ہے کہ وہاں بہت سے احمدی ٹیکسی ڈرائیور ہیں اور انہوں نے راگ درنگ کی کیسٹیں لگانے کی بجائے اپنی ٹیکسی میں خطبات اور سوال و جواب کی مجالس کی کیسٹ لگانی شروع کر دی ہیں۔اور وہ سفر شروع کرتے ہی چلا دیتے ہیں اور اس کے بعد وہ مڑ کے دیکھتے ہیں، مسافر کو اور پوچھتے ہیں: کیوں جی! اگر آپ کو نا پسند ہو تو بند کر دوں۔وہ اتنی دیر کے بعد یہ بات پوچھتے ہیں کہ اسے دلچسپی پیدا ہو چکی ہوتی ہے۔وہ کہتا ہے : نہیں نہیں ! آپ جاری رکھیں بلکہ بعض دفعہ سفر ختم ہونے کے بعد بھی وہ ٹیکسی میں بیٹھا رہتا ہے کہ یہ پوری کیسٹ سن لوں تو اتروں گا۔مغربی جرمنی کے ایک ترک امام ہیں، جو اپنے حلقہ میں حنفی ترکوں کے لیڈر ہیں۔اور جماعت کے شدید مخالف تھے۔ترکوں کو احمدیوں سے ملنے سے بھی روکتے تھے۔ہمارے جلال شمس صاحب، جو ترکی زبان سیکھ کر کچھ عرصہ پہلے یہاں آئے ہیں اور یہاں خدمات دین سرانجام دے رہے ہیں، ان کی دعوت الی اللہ کی کیسٹ سننے کا ان امام صاحب کو موقع مل گیا۔اس وقت سے انہوں نے مخالفت ترک کر دی ہے۔خود ایک احمدی دوست کے گھر ملنے آتے ہیں اور ان سے مزید کیسٹ اور لٹریچر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔نجی میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے کیسٹوں کی مقبولیت عام ہورہی ہے۔وہاں کی جماعت نے بعض مخالف سنی دوستوں کو ، جو نبی میں مسلم لیگ کہلاتے ہیں۔مسلم لیگ سے مراد یہ ہے ، وہ ہماری قائد اعظم 665