تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 666 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 666

خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم والی نہیں بلکہ مسلمانوں کا نام ہی یہاں پر مسلم لیگ ہے۔تو وہاں دو طبقے ہیں یا احمدی یا مسلم لیگ۔تو مسلم لیگ کے دوستوں کو انہوں نے دی سچویشن آف پاکستان والی ویڈیو کیسٹ دکھائی اور نہ صرف یہ کہ انہوں نے مخالفت بند کر دی بلکہ غیر احمدی دوست، جو بڑے اچھے بااثر ہیں، یہ کیسٹ دیکھنے کے بعد ایک احمدی کو ملے اور انہیں کہا کہ ہمارے سر شرم سے جھک چکے ہیں اور اب ہم تمہارے سامنے زبان نہیں کھول سکتے۔جو ظلم تم پر ہورہا ہے، اسلام کے نام پر اس کے بعد اب ہمیں تمہاری مخالفت کا کوئی حق باقی نہیں رہا۔سپینش زبان میں بھی کیسٹ تیار ہو گئی ہیں۔اور ہمارے کرم الہی صاحب ظفر کا بیٹا بشیر اللہ کے فضل سے بڑے اخلاص کے ساتھ کیسٹ خطبات اور دیگر مضامین کا سپینش زبان میں ترجمہ کر رہا ہے۔اور ابھی حال ہی میں تازہ پھل یہ ملا ہے کہ ایک دہر یہ خاندان نے کیسٹ سننے کے بعد خدا کی ہستی کو قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اور اب وہ احمدیت میں مزید دلچسپی لے رہے ہیں۔ابھی احمدی تو نہیں ہوئے لیکن یہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ یقین ہو گیا ہے کہ خدا موجود ہے۔اسی طرح ترک دوستوں کے متعلق جرمنی سے اور بہت سی اطلاعیں ہیں کہ اللہ کے فضل سے وہ کیسٹوں کے ذریعہ ہی غیر معمولی دلچسپی لینے لگ گئے ہیں۔یہ ساری رپورٹیں ترکی کی ہیں، جو میں اس وقت چھوڑ رہا ہوں۔ہمارے مصطفی ثابت صاحب، جو نہایت ہی مخلص فدائی احمدی ہیں، انہوں نے کینیڈا سے وقف کیا تھا۔اس وقت سے ہمہ تن خدمت دین پر مستعد رہتے ہیں۔ان کی کیسٹوں کا بہت ہی اثر ہے، عربوں پر۔اور مسلسل یہ اطلاعیں مل رہی ہیں دنیا سے کہ جو عرب احمدی ہوتے ہیں، ان کی قبول احمدیت میں مصطفی ثابت صاحب کی کیسٹ کا بہت بڑا دخل ہے۔یعنی پہلے تو وہ پڑھنے کے لئے تیار نہیں ہوا کرتے تھے۔اب جب وہ کیسٹ سن لیتے ہیں تو ان کے دل نرم پڑ جاتے ہیں۔اور پھر اس طرح سے آگے راستہ کھل جاتا ہے۔اور جو عرب دوست ہمارے ہیں خدا کے فضل سے حال ہی میں ایک بہت بڑے قابل جرنلسٹ احمدی ہوئے ہیں، جو یہاں شامل ہوئے ہیں (ابو نا ئب)۔ایسے صاحب علم دوست اور بھی بہت سے ہیں ، ان کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے رنگ میں کیسٹ تیار کریں۔کیونکہ ضروری نہیں ہے کہ ایک ہی انسان کی بات کا ہر شخص اثر قبول کرے۔بلکہ مختلف رنگ ہوتے ہیں۔اور مختلف رنگ میں اللہ تعالیٰ توفیق بخشا کرتا ہے۔ہمیں ایک سے زیادہ دوستوں کی ایک ہی موضوع پر کیسٹوں کی ضرورت ہے۔666