تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 664
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک رکھتا ہوں تا کہ آپ کے دل میں ان کے لئے خاص طور پر دعا کی تحریک پیدا ہو۔اب تک 87-1986ء کے ایک سال میں ان نوجوانوں نے دو ہزار نو سو پچاسی گھنٹے جماعت کا کام کیا ہے۔یہ چند نوجوان ہیں اور خدمت دین کے لئے ہمہ تن وقف ہیں۔اور یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ایک سال کے اندر چند گنتی کے نوجوان، جو چند انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں، یہ دو ہزار نو سو پچاسی گھنٹے خدمت دین کے لئے پیش کرنے کی سعادت پاچکے ہیں۔چارسو، چھپیں گھنٹے کی انہوں نے ریکارڈنگ کی اور پھر اس کی نقلیں تیار کیں اور دنیا میں بھجوائی۔چودہ ہزار کیسٹ یہ تمام دنیا کی جماعتوں کو بھجوا چکے ہیں۔گذشتہ سال سولہ ہزار کیسٹیں بھجوائی تھیں۔اس سال چودہ ہزار اس لئے یعنی دو ہزار کی کمی اس لئے آئی ہے کہ بعض ملکوں میں جہاں یہ بھجواتے تھے، وہاں جاتے جاتے رستے میں ضائع ہو جاتی ہیں۔اور بہت بعد میں پتہ چلا کہ اس کا فائدہ کوئی نہیں۔اس لئے اب کوئی جانے والا اتفاقا مل جائے تو بھجوا دیتے ہیں ورنہ بھجوانا بند کر دیا ہے۔اس کے علاوہ کمی کی زیادہ وجہ ایک یہ بھی ہے کہ بعض ممالک میں کیسٹوں کی کاپیاں بنانے کا انتظام نہیں تھا، اس لئے خرچ بھی زیادہ آتا تھا اور دقت بھی زیادہ تھی کہ زیادہ کیسٹیں اکٹھی بھجوائی جائیں۔اب وہاں پر مقامی انتظامات کر دیئے ہیں، ان کو اچھے ڈپلی کیٹر Duplicator لے کر دے دیئے گئے ہیں، اس لئے اب وہ خود اپنی ضرورتیں پوری کر لیتے ہیں۔ایک کیٹیلاگ انہوں نے تیار کیا ہے، بڑی محنت کے ساتھ ، جسے خدا کے فضل سے جنوبی امریکہ کی جماعت نے شائع کیا ہے۔غالباً یہاں سے وہ اس وقت مل سکتا ہے۔اس کو مضمون وار جو کچھ بھی خطبات میں، میں نے بیان کیا یا سوال وجواب کی مجالس میں ، جو سوال زیر بحث آئے ، ان تک رسائی کے لئے یہ کیٹیلاگ بہت مد ہے۔گزشتہ تین سالوں میں اس شعبے پر ایک لاکھ 64 ہزار دوسو، پینتیس پاؤنڈ خرچ آئے ہیں۔اور اس رقم میں وہ آلات آڈیو ویڈیو شامل ہیں ، جولنڈن سے دنیا کی دیگر جماعتوں میں بھجوائے جاتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے نتیجے میں وہاں پر بڑا استفادہ کیا جارہا ہے۔دعوت الی اللہ کی جور پورٹیں مل رہی ہیں، ان میں کیسٹوں کے ذریعے دعوت الی اللہ کو اب ایک خاص مقام حاصل ہو گیا ہے۔چنانچہ ہمارے لائیبریا کے ایک مربی لکھتے ہیں کہ مقامی طور پر تیار کردہ کیسٹ وائی زبان میں بہت مقبول ہوئی ہے اور دعوت الی اللہ کے لئے بہت مفید ثابت ہورہی ہے۔لار گوٹاؤن میں ہمارے داعین الی اللہ چار مرتبہ گئے اور ہر بار اسی کیسٹ کے ذریعے دعوت الی اللہ کی۔چنانچہ اب اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کیسٹ کے ذریعے دعوت الی اللہ کا ثمر 25 بیعتوں کی صورت میں عطا فرمایا ہے۔664