تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 541 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 541

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم - اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 13 فروری 1987ء پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں اور عاشقوں کے لئے اسلام کی فتح کا جہاں تک تعلق ہے، کسی ابہام کسی شک کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔لازمانیہ فتح ہوگی لیکن ہوگی یقین کے ذریعے۔کیونکہ قرآن مجید فرماتا ہے:۔وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُوْنَ اور اگر آپ کا یقین کمزور ہوگا تو اس فتح کے امکانات بھی کم تر ہوتے چلے جائیں گے، مدھم پڑتے چلے جائیں گے۔یہ ایمانیات والا معاملہ نہیں ہے کہ آپ کو ایمان ہو یا نہ ہو، خدا بہر حال قائم ہے۔آپ کو ایمان ہو یا نہ ہو، فرشتوں کا وجودمٹ نہیں سکتا۔اسلام کی فتح آپ کی عدم یقینی کی وجہ سے پیچھے چلتی چلی جائے گی۔اس کا وجود میں آنا، آپ کے یقین سے ایک براہ راست تعلق رکھتا ہے۔اس لئے کیوں اسے ہزاروں سال پیچھے ڈالتے ہیں۔اپنے یقین کا دل بڑھائیں تو یہ فتح تیزی کے ساتھ آپ کی طرف بڑھنی شروع ہو جائے گی۔کیوں اگلی صدیوں میں اس کو دیکھنا چاہتے ہیں؟ کیوں اپنے یقین کا معیار بلند کر کے اسے اس صدی میں لانے کی کوشش نہیں کرتے ؟ اس لئے جب یہ کہا جاتا ہے کہ ہر احمدی، ایک احمدی بنائے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہاں، سننے میں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ہوتا نہیں۔پس جہاں یہ ہوتا نہیں کا شیطان دل میں داخل ہوا، وہیں کام ختم ہونا شروع ہو گیا۔کہتے ہیں اربع ہے، حساب ہے، ہر آدمی کہاں بنا سکتا ہے۔یہ خیال دل میں آتے ہی آپ یقین کریں کہ شیطان دل میں داخل ہو گیا۔مایوسی ہی کا نام خدا نے شیطان رکھا ہے اور شیطان کا نام مایوسی ہے۔اور عمل کو ذلیل اور رسوا کرنے والا سب سے بڑا مہلک ہتھیار مایوسی ہے۔اس کے بعد عمل خاک ہو جاتا ہے، کچھ بھی اس میں باقی نہیں رہتا، کچھ پیدا کرنے کی طاقت نہیں رہتی اس میں۔ہر احمدی کے لئے فرض ہے کہ اپنے دل میں یقین رکھے کہ ہاں ممکن ہے اور یقینا ہوگا۔اور اگر میں یہ فیصلہ کروں گا کہ میں نے بنانا ہے تو لازم بنا سکوں گا۔اگر یہ یقین ہی نہیں ہے تو آپ نے کرنا کیا ہے پھر دنیا میں۔پھر ان لوگوں میں آپ کا شمار کیسے ہو سکتا ہے، جن کے متعلق قرآن کی ابتدائی آیات کہتی ہیں:۔وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ایک عظیم الشان گردیا ہے خدا تعالیٰ نے ہمیں ترقی کا۔ایک ایسار از سکھا دیا ہے، جو قوموں کی زندگی کا راز ہے۔اس کو سیکھنے کے بعد کیوں اس کو استعمال نہیں کرتے ؟ یہ ہے بنیادی بات، جس کی طرف میں آج آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ اکثر اوقات تبلیغ کا اس تیزی کے ساتھ آگے نہ پھیلنا 541