تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 506 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 506

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جد معتم دیئے گئے تو آٹھ سونہیں بلکہ ہزار من ہونی چاہئے۔لیکن چونکہ وہ ہزار من پیدا نہیں ہوتی سوا یکٹر میں سے کم پیدا ہوتی ہے۔آٹھ من فی ایکڑ اوسط پیدا ہو جاتی ہے مثلا تو کل اوسط آٹھ سومن کل مقدار زمینداره پروڈکشن کی خواہ وہ گندم ہو، خواہ وہ کپاس ہو ، آٹھ سومن بن جائے گی۔آٹھ من فی ایکڑ کے حساب سے۔ایکٹر لگا ہوا ہو تو آٹھ سومن بن جاتی ہے۔اور اگر مالک کو یہ پتہ نہ ہو کہ اسی ایکڑ نہیں بلکہ سوا سیکٹر کاشت کی گئی تھی۔تو یہی سمجھے گا اور بہت خوش ہوگا کہ اس منیجر صاحب نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور دس من فی ایکڑ کی کاشت پوری کر کے دکھادی۔بعض دفعہ ان کی چالا کی کام آجاتی ہے، بعض دفعہ نہیں آتی۔مگر آپ کی چالا کی کام نہیں آئی، اگر آپ کریں گے۔کیونکہ مالک میں نہیں ہوں، مالک اللہ ہے۔اس کو پتہ ہے کہ کتنی ایکٹ کاشت ہوئی ہے اور اس کو پتہ ہے کہ اوسط کیا نکل رہی ہے۔اس لئے خدا سے جو چالا کی کرنے والا ہے، اگر وہ شرارت سے کرتا ہے تو اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔يُخْدِعُونَ اللهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ (البقرة:10) بیوقوفوں کو پتہ ہی نہیں کہ خدا سے چالاکیاں ہو نہیں سکتیں۔اور اگر وہ مومن ہیں تو ایسے سخت لفظ میں اللہ نہیں فرماتا لیکن تقدیر اس پر ہنستی اور مسکراتی ضرور ہوگی کہ کس کو غلط خبر میں دے رہا ہے۔جس کو پیش کر رہا ہے، وہ خلیفہ تو نہیں ہے، وہ تو خدا ہے۔اور خدا سے کچھ چھپا ہوا ہی نہیں ہے۔اس لئے یہ چالا کیاں ہیں ہی بے کار، بے معنی ہیں۔اگر اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے آپ کوشش کریں گے تو لازما کل وعدے سے زیادہ رقم آنی چاہئے اور ضرورت بھی زیادہ کی ہے۔اس لئے اگر جماعت انگلستان کا وعدہ دس لاکھ کا تھا ، جس میں سے تقریبا نصف چوہدری ظفر اللہ خان صاحب پورا فرما بھی چکے ہیں تو بقیہ آپ کی جماعت میں ایسے نوجوان ہیں، جو بعد میں آکر برسر روزگار ہوئے۔گزشتہ بارہ سال میں نئی نسلوں میں سے بہت سے نوجوان ہیں، جو اس تحریک کے آغاز کے بعد برسر روزگار ہوئے اور غلطی سے وہ اس وعدے میں شامل نہیں ہو سکے، لاعلمی کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔بہت سے ایسے ہیں، جو پہلے اخلاص کے معیار میں کمزور تھے اور اب خدا کے فضل سے بہت آگے بڑھ گئے ہیں۔وہ سابقہ اخلاص کے معیار کی کمزوری کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔بہت سے نئے احمدی ہوئے ہیں اور ان کو مالی قربانی میں فورا شامل کرنا ان کی زندگی کے لئے ، ان کی بقا کے لئے ضروری ہے۔ان کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔ان کو بتانا چاہئے کہ اتنی عظیم الشان تحریک جو سو سالہ جشن سے تعلق رکھتی نا 506