تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 507 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 507

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء ہے اور گزشتہ سو سال کی تاریخ میں آپ کی قربانی شامل ہو جائے گی۔احمدیت کے آغاز کے پہلے دن سے لے کر اس جشن کے سال تک خدا تعالیٰ آپ کی قربانی کو سارے سالوں پر پھیلا دے گا۔کیونکہ آپ کی نیست Back Dated قربانی کی بھی ہے، ماضی سے تعلق رکھنے والی قربانی بھی۔تو اتنی عظیم الشان قربانی کا وقت ہوا اور آپ ان بے چاروں کو محروم رکھیں ، جو نئے خدا تعالیٰ کے فضل سے سلسلہ عالیہ احمد یہ میں داخل ہوئے ہیں، یہ بھی ناجائز بات ہے، یہ ظلم ہے ان لوگوں پر۔اس لحاظ سے جب ہم دیکھیں تو وعدہ بڑھانے والی بہت سے شکلیں دکھائی دیتی ہیں۔اس کے مقابل پر ایک وعدہ کم ہونے والی شکل بھی ہے۔بعض لوگ اس چودہ سال کے عرصے میں وعدہ کر کے فوت ہو گئے اور وہ ابھی وعدہ پورا نہیں کر سکے یا جماعتیں چھوڑ کر کسی اور جماعت میں چلے گئے۔ان دوشکلوں پر اگر غور کیا جائے تو جو لوگ فوت ہو چکے ہیں، ان سے بہت زیادہ یہ نئے آنے والے ہیں۔لیکن جو فوت ہو چکے ہیں، ان سے بھی وصول کرنا چاہئے۔اس رنگ میں کہ ان کی اولاد کو توجہ دلائی جائے اور بالعموم احمدیوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ جب اولاد کو بتایا جائے کہ آپ کے والدین ایک نیک ارادہ لے کر اٹھے تھے، وہ وفات پاگئے اور توفیق نہیں پاسکے کہ اس وعدے کو پورا کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میں جو والدین سے تعلق ہے بچوں کو اور اطاعت اور محبت کا جذبہ پایا جاتا ہے اور ویسے نیکی کی روح پائی جاتی ہے، اکثر صورتوں میں آپ دیکھیں گے کہ وہ وعدے پورے ہو جائیں گے، انشاء اللہ تعالیٰ۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے وعدہ پورا کرنے کے سلسلے میں بھی اولاد نے بڑا تعاون کیا۔یہ تفصیل یہاں بتانے کا موقع نہیں۔لیکن پوری اطاعت کی روح دکھائی ہے اور پورا جذ بہ دکھایا ہے کہ جس طرح بھی ہو ، یہ وعدہ بہر حال پورا ہو۔اور انہوں نے کہا: اگر کوئی ہمارا حق بنتا ہے اس روپے میں ، ہم چھوڑ دیتے ہیں کلیہ ، ہرگز ہمیں ایک آنہ بھی نہ دیا جائے بلکہ چوہدری صاحب کا وعدہ پورا ہونا چاہئے۔تو یہی روح اللہ کے فضل سے جماعت میں پھیلی ہوئی ہے۔پھر جو جماعت چھوڑ کر کہیں اور جاتے ہیں، اس کی بجائے خدا اور باہر سے بھیج دیتا ہے۔بلکہ بعض صورتوں میں زیادہ بھیج دیتا ہے۔چنانچہ اب پچھلے دنوں پاکستان میں جو احمدیت پر مظالم توڑے گئے، اس کے نتیجے میں بہت سے نوجوان ایسے ہیں، بعض صورتوں میں بڑی عمر کے دوست بھی ، جن سے زیادہ تکلیفیں برداشت نہیں ہوئیں اور وہ غیر ملکوں میں آگئے ہیں۔انگلستان میں کم لیکن بہت سے مالکوں ) میں زیادہ تعداد میں پہنچے ہیں۔تو وہ بھی ایک مزید ہے اضافے کا موجب۔کیونکہ اکثر ان میں وہ ہیں ، جن 507