تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 473 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 473

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی خطبہ جمعہ فرمودہ 07 نومبر 1986ء تعلق ہے، ان کو کیا پتہ کہ عملاً اس تعداد میں پھیلنے کی غیر معمولی طاقت آگئی ہے؟ لیکن میرا مشورہ یہ ہے کہ بجائے سپاہی کی ٹریننگ کے مجھے اجازت دو، میں فوجی تربیت کا ایسا منصوبہ تیار کرتا ہوں کہ ہم ہر ایک افسر تیار کریں گے۔اور افسر بھی ایسا، جو انسٹرکٹر بننے کا اہل ہو۔چنانچہ انہوں نے ایک لاکھ انسٹرکٹر ز تیار کر دیئے۔بجائے سپاہی بنانے کے۔دوسری ترکیب انہوں نے یہ کی کہ ان کو تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد چھٹی دینی شروع کر دی۔دس ہزار آج نکال دیئے ، جو تربیت یافتہ تھے اور ان کی بجائے دس ہزار اور بھرتی کر لئے۔دس ہزار کل نکال دیئے اور ان کی جگہ دس ہزار اور بھرتی کر لئے۔جہاں جہاں وہ گئے، ان کو تعلیمی اداروں میں مقرر کیا اور کہا کہ اب تم طلباء تیار کرو۔چنانچہ چند سال کے اندر اندر اتنی عظیم الشان فوجی طاقت بن گئی کہ جب چرچل نے توجہ دلائی، پہلا شخص یورپ میں چرچل تھا، جس نے اس خطرہ کو بھانپا تو اس نے توجہ بھی ان الفاظ میں دلائی کہ الارم کی گھٹی تو بجارہا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ میں بھی لیٹ ہو چکا ہوں۔اب ہمارا اختیار ہی کوئی نہیں رہا۔اب تو جو کچھ نقصان ہو چکا ہے، اب یہ غور کرنا ہے کہ اس کی تلافی کیسے کی جا سکے گی؟ مگر نقصان ہو چکا ہے۔جو کچھ جرمنی نے کرنا تھا، کر لیا ہے۔اب سارے اتحادیوں کی اجتماعی طاقت بھی اکیلے جرمنی کے برابر نہیں ہے۔تو اسلام نے جو گر سکھایا تھاسید بنانے کا، اس کو مسلمانوں نے تو بھلا دیا اور غیر قوموں نے اختیار کیا۔اور مسلمانوں کو تو اسلام نے دنیا کے فائدہ کے لئے یہ گر سکھایا تھا، غیر قوموں نے دنیا کو نقصان پہنچانے کے لئے یہ گر استعمال کیا۔کیونکہ اسلام کے تقویٰ کی تعلیم سے یہ لوگ عاری تھے۔آج دنیا کی سیادت آپ کے سپرد ہے اور جب تک آپ خود سید نہیں بنیں گے، آپ دنیا کی سیادت کیسے کریں گے؟ کیسے نئے آنے والوں کو سردار بنا سکیں گے؟ اس لئے بہت ہی ضروری ہے کہ ہم اپنے Follow up کی تربیت میں ایسا پروگرام شامل کریں کہ جس کے نتیجہ میں ہر احمدی کو کم سے کم سیادت کی تعلیم دی جائے۔یعنی کم از کم ایسی سیادت، جس کے بغیر مسلمان کی تصویر مکمل نہیں ہوتی۔اور اس کو راہنمائی کے اصول بتائے جائیں۔اس پر جب اعتماد کیا جاتا ہے تو اس کو اپنے اعتماد کی کن پہلوؤں سے خصوصیت کے ساتھ حفاظت کرنی چاہئے۔جب اس طرف آپ آئیں گے تو نظام جماعت بھی اس کو بتانا پڑے گا۔اس کو بتانا پڑے گا کہ ہم پر تمام دنیا کے احمدی بعض آدمیوں پر مالی لحاظ سے اعتماد کرتے ہیں اور جب تک یہ اعتماد قائم رہے گا ، مالی نظام میں برکت رہے گی۔جب یہ اعتماد کھویا گیا تومالی نظام ٹوٹ جائے گا۔اسی طرح باقی نظام میں یہ یہ توقعات کی جاتی ہیں اور تمہیں ہم صرف ایک احمدی کے طور پر نہیں بلکہ مجلس 473