تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 444 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 444

خلاصہ خطاب فرمودہ 26اکتوبر 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاف ہے۔جرمن قوم میں دین حق کو قبول کرنے کی صلاحیتیں دیگر یورپین قوموں سے بہت زیادہ ہیں۔حقیقت حال کو قبول کرنے میں زیادہ مخلص ہیں۔اور اگر قریبی نظر سے دیکھیں تو یہ نہایت اعلیٰ قدروں سے مزین پائے جاتے ہیں۔یہی وجہ تھی کہ حضرت فضل عمر نے بھی یورپ میں ابتداء جرمن قوم کو ہی احمدیت کے لئے منتخب فرمایا تھا۔مزید فرمایا کہ اس لحاظ سے ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے دو پہلو ہیں، جن کی طرف توجہ دلانا ضروری ہے۔اول: جب تک ہر احمدی داعی الی اللہ نہیں بن جاتا، اس وقت تک جرمنی کو احمدی بنالینا ، موہوم خیال ہے۔دوم: اگر تم اپنے اس دعوئی میں بچے ہو کہ ساری دنیا کو اس مقدس وجود کی غلامی میں لے آؤ گے، جس کی خاطر یہ کائنات پیدا کی گئی ہے تو غور کرو کہ تم اس کے لئے کیا تبدیلی اپنے وجودوں میں پاتے ہو؟ تجزیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس راہ میں ہماری کوشش بہت کمزور ہے۔پس اپنے مقصود کو تعین کریں اور اپنے مقاصد کو بلند کریں، اپنی اصلاح کریں۔نوجوانی کی عمر میں اپنی اصلاح کرنے کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے۔اگر آپ سنجیدگی سے دعوت الی اللہ کے کام میں شامل ہوں گے تو اگلے سال اٹھارہ سو کی بجائے دو گنے خدام ہونے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں پھل دینے میں کم حوصلہ نہیں ہے۔پس ہر خادم کا فرض ہے کہ وہ آج یہاں سے فیصلہ کر کے اٹھے کہ وہ داعیان الی اللہ کی فوج کا سپاہی بن جائے گا۔اس کے لئے کیا طریق اختیار کیا جائے؟“ فرمایا:۔اول، اراده باندھنا بہت ضروری ہے۔جس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کے ذریعہ توفیق طلب کرنا اور مدد مانگنا، بہت اہم امر ہے۔پھر اس کے بعد دوسری چیز زبان کا سیکھنا ہے۔اگر آپ دعا میں سنجیدہ ہیں تو زبان بھی آپ کے لئے آسان ہو جائے گی۔پس زبان سیکھیں اور ارادہ کر لیں کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس کو سیکھنا ہے۔اس سے آپ کو دنیا میں بھی عظیم الشان فوائد حاصل ہوں گے۔سنجیدگی سے زبان سیکھیں اور سیکھنے والوں سے استہزاء کی عادت کو بھی ختم کریں۔صحیح تلفظ سے سیکھنے کی کوشش کریں۔زبان سیکھنے کے لئے زبان کا اصل انداز اپنانا ضروری ہوتا ہے۔جب آپ زبان سیکھ لیں گے تو پھر یہ قوم آپ کو قبول کر لے گی۔444