تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 445 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 445

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پھر فرمایا:۔خلاصہ خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1986ء چھوٹی چھوٹی باتوں کو اہمیت دیں اور سنجیدگی سے زبان سیکھیں اور اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کریں۔احساس ذمہ داری سے اس قوم کے حقوق ادا کریں۔اگر آپ ایسا کرنے لگیں گے تو پھر ہر اجتماع پر آپ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔اتنا اضافہ ہوگا کہ جماعت میں کثیر تعداد جرمن لوگوں کی ہوگی۔حضور نے فرمایا:۔وو یہ ایک انتہائی ضروری امر ہے۔میں آپ کو بار بار اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یورپ کو اگر آپ نے ہلاکت سے بچانا ہے تو جرمن قوم کو ہلاکت سے بچائے بغیر یورپ نہیں بیچ سکتا۔اس قوم کو اولیت حاصل ہے۔پہلے ان کی طرف توجہ دیں، ان کو سنبھال لیں ، پھر سارا کام یہ خود کریں گے۔دین کی خاطر پھر یہ صف اول کے خادم بن جائیں گے۔اگر آپ جرمن قوم کو سنبھال لیں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ یورپ کی تقدیر بھی بدل جائے گی۔اور اگر سارا یورپ احمدی ہو جائے تو ساری دنیا کے لئے احمدی بنے بغیر کوئی چارہ رہے گا۔ایسی صورت میں، میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مغرب سے دین کا سورج طلوع ہوگا اور ضرور مغرب سے دین کا سورج طلوع ہوگا۔اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی حرف بحرف کچی نکلے گی۔پس اے مغرب سے دین کا سورج طلوع ہونے کی تمنار کھنے والو! تمہاری محنتوں سے تمہاری توجہ سے اور تمہاری قربانیوں سے یہ مغرب میں ڈوبتا ہوا سورج دوبارہ ابھرے گا اور سارے عالم کو روشن کر دے گا۔پس یہی پیغام تھا، جو میں نے آپ کو دینا تھا۔میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں اور کرتار ہوں گا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سنجیدگی سے ان باتوں کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ نومبر 1986ء) 445