تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 395
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی اقتباس از خطبه جمعه فرموده 108 اگست 1986ء اشاعت قرآن تتعمیر مساجد، دعوت الی اللہ اور سیرۃ النبی کے اجلاسات کی تحریک خطبہ جمعہ فرموده 08 اگست 1986ء۔۔۔ابھی حال ہی میں وہ نیا سال، جو جولائی سے شروع ہوا ہے، اس نئے سال کے پہلے مہینہ میں انگلستان میں دو انٹر نیشنل کانفرنسیں منعقد ہوئیں۔ایک جماعت احمدیہ کی طرف سے اور ایک جماعت احمدیہ کے معاندین اور مخالفین کی طرف سے۔دونوں میں جہاں تک نیتوں اور مقاصد کا تعلق تھا، دونوں کے مقاصد بظاہر نہایت نیک اور بلند پرواز تھے۔اللہ اور رسول کی محبت کے نام پر یہ دونوں جلسے کئے گئے۔اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض دفعہ جب دونوں ارادے یا دونوں ادعا کہنا چاہئے ، ایک جیسے ہوں، یعنی ایک کا عمل بھی بظاہر حسین اس کو نظر آرہا ہو اور دوسرے کا عمل بھی اس کو حسین نظر آرہا ہو تو بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ عمل تو حسین نظر آرہا ہوتا ہے لیکن در حقیقت عمل حسین نہیں ہوتا۔ایسی صورت میں سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو گمراہ قرار دے دے اور ان کے لئے کوئی اور عاقبت مقدر نہیں ہو سکتی۔جو لوگ بدی کریں، نیک کاموں پر، نیک ناموں پر، نیک ادعا لے کر اور سمجھ رہے ہوں کہ وہ بہت ہی حسین کام کر رہے ہیں، ان کی ہلاکت خدا تعالیٰ کے نزدیک یقینی ہے۔وو ان دونوں پہلوؤں سے جب ہم موازنہ کرتے ہیں ان کارروائیوں کا ، جو خدا کے نام پر منعقد کرنے والے عظیم انٹرنیشنل اجلاسات میں کی گئیں تو بات کھل کر سامنے آجاتی ہے۔اللہ اورمحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کے نام پر جوانٹرنیشنل کانفرنس پاکستان سے اور بعض دیگر ممالک سے آنے والے علماء نے کی، اس کی رپورٹ میں نے کل ہی مطالعہ کی ہے۔اول سے آخر تک نہایت گندے مغلظات ہیں۔ان کی ریکارڈنگ بھی ہمارے پاس موجود ہے۔اننا گند بولا گیا ہے کہ وہ لاہور یا بعض دوسرے شہروں کے گندے علاقے ، جن کی بدزبانی مشہور ہے، وہ بھی شاید اس کلام کو سن کر شرما جائیں، جو خدا اور رسول کے نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے منبروں پر چڑھ کے بولا گیا ہے۔اور ر پورٹ یہ ہے اور اس رپورٹ کی تصدیق اس ریکارڈنگ سے ہوتی ہے، جو ہمارے پاس موجود ہے کہ جتنی گندی گالیاں دینے والا مولوی آیا، اتنی ہی زیادہ اس کی واہ واہ ہوئی ، اتنے ہی زیادہ نعرہ ہائے تکبیر بلند ہوئے۔یعنی گندی گالیوں کے نام پر اللہ کی تکبیر بلند ہو رہی ہے۔خبیثانہ الزامات کے نتیجہ میں خدا یاد آرہا ہے۔395