تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 396
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اگست 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم ہر تقریر کا آخری مدعا یہ تھا کہ ہر احمدی کو ہم ہلاک کر دیں گے۔اور لیڈر سے لے کے نام لے کر چھوٹے سے چھوٹے آدمی کو ایک ایک کو ہم خاک میں ملادیں گے۔یہ ہمارا ادعا ہے اور یہی ہمیں اسلام سکھاتا ہے۔پنے جلسہ کی طرف آئیں تو آپ کو یاد ہے، اس کی تاثیرات ابھی تک آپ کے دلوں میں رس گھول رہی ہیں۔کس طرح اللہ کے ذکر بلند ہوئے ، کس طرح حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے گیت گائے گئے ، آپ کے پیار اور محبت کی باتیں ہوئیں، کس طرح قرآن اور اسلام کے عشق میں جماعت احمد یہ جو خدمتیں سرانجام دے رہی ہے، ان کے ذکر چلے۔عجیب بادۂ عرفان تھی ، جوان تین دنوں میں بٹتی رہی۔اور جماعت احمدیہ کے وہ ممبران، جو دور دراز سے وہاں شامل ہونے کے لئے آئے ، ہر ایک نے یہ محسوس کیا کہ اس سے بہتر نہ اس کے پیسے کی قیمت مل سکتی تھی ، نہ اس کے وقت کی قیمت مل سکتی تھی۔اور پروگرام یہ بیان ہوئے کہ ہم ساری دنیا کو زندگی بخشنے کے لئے آئے ہیں۔ساری دنیا کو حیات نو عطا کرنا ، ہمارے مقاصد میں سے اولین مقصد ہے۔اور اسی پروگرام کو لے کر ہم دنیا کے کونے کونے میں جائیں گے اور دنیا کے کونے کونے میں مردہ قوموں کو اسلام کے حیات بخش جام پلا پلا کے زندہ کریں گے۔یہ ہمارے پروگرام کا خلاصہ تھا“۔صرف ایک بات پیش نظر رہنی چاہئے کہ ان تمام آیات کا مرکزی نقطہ عمل صالح ہے۔اگر ہم اپنے عمل صالح میں ترقی کریں گے، اپنے اعمال کو بہتر سے بہتر بناتے چلے جائیں گے تو یہ سارے وعدے ہمارے حق میں پورے ہوں گے۔اور ہمارے پاس یقین دہانی کی وجہ ہوگی کہ ہاں ہم ہی وہ جماعت ہیں، وو جس کا بڑے پیار کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کے زمرہ میں ذکر کیا گیا ہے۔اس پہلو سے جو سال نو کے پروگرام ہیں، وہ تو بہت تفصیلی ہیں۔اور انشاء اللہ جماعت کو وقتاً فوقتاً دیئے بھی جاتے رہیں گے۔اور پہلے بھی بہت سے حصے کھول کر بیان ہو چکے ہیں۔جس قسم کے کام ہم پچھلے سال کرتے رہے ہیں، اسی قسم کے کام ہم نے اب بھی کرنے ہیں۔پہلے سے زیادہ شدت سے کرنے ہیں، پہلے سے زیادہ اخلاص اور محبت سے کرتے ہیں، پہلے سے زیادہ ذمہ داری کے احساس سے کرنے ہیں، پہلے سے زیادہ دعائیں کرتے ہوئے ، وہ کام کرنے ہیں۔ان میں تین چار ایسے بنیادی کام ہیں، جن کی طرف میں آپ کو آج توجہ دلا دیتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ نیک اعمال میں سب سے زیادہ زور ہم ان باتوں پر اس سال دیں گے۔396