تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 370
خلاصه خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔85-86ء میں نازل ہونے والے افضال الہیہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ی سال کے دوران دنیا کے 12 نئے ممالک میں جماعتیں قائم ہوئیں ہیں۔جبکہ نئی جماعتوں کے لحاظ سے 24 ممالک میں 254 نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔انڈونیشیا میں ایک گاؤں میں صرف ایک ہی دن میں 160 افراد نے بیعت کی۔اسی طرح نائیجیریا میں ایک ہی دن میں 60 افراد کو بیعت کی توفیق ملی۔چنانچہ گزشہ سال کی نسبت ڈیڑھ گنا زیادہ بیعتیں ہوئی ہیں۔تعمیر مساجد کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو دنیا کے مختلف ممالک میں 200 نئی مساجد بنانے کی توفیق دی۔ایک علاقہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہاں کی پچیس فیصد پولیس اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہوگئی ہے۔اسی طرح ویسٹرن سمودا، ملاوی، برازیل، تھائی لینڈ، زنجبار، یوگوسلاویہ، آئر لینڈ، صومالیہ، مراکش اور الجیریا میں نئی جماعتوں سے متعلق بڑے ایمان افروز واقعات بیان فرمائے۔یورپ میں نئے مشنوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ 1914ء سے 1984 ء تک 70 سال کے عرصہ میں جماعت نے یورپ کے 8 ممالک میں 18 مشن بنائے۔لیکن گزشتہ سال کے دور ابتلاء میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو یورپ میں مزید 8 نئے مشن قائم کرنے کی توفیق دی ہے۔اگر مشوں کے رقبہ کو دیکھا جائے تو انگلستان میں اکیلے اسلام آباد سنٹر کا رقبہ سب مشنوں کے مجموعی رقبہ سے بھی بڑا ہے۔اسی عرصہ میں اسیر ساہیوال چوہدری محمد اسحاق صاحب کے بیٹے ، چوہدری محمد الیاس صاحب نے ، جو کینیڈا میں رہتے ہیں، 180 ایکٹر کا رقبہ خرید کر کینیڈا کی جماعت کو بطور عطیہ دیا ہے۔فجزاہ اللہ تعالیٰ“۔داعیان الی اللہ کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی طرح تبلیغ بھی ہر شخص پر فرض ہے۔اس لئے مبلغین کا نظام دوسرے افراد جماعت کے تبلیغی نظام کا متبادل نہیں ہو سکتا۔جس طرح چندوں کا حساب رکھا جاتا ہے، اسی طرح ہر جماعت میں داعیان الی اللہ کا بھی حساب ہونا چاہیئے۔پھر فرمایا کہ دو گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 76,200 داعیان الی اللہ ایسے ہیں، جنہوں نے بیعتوں کے وعدے کئے اور پھر اپنی کارگزاری کی رپورٹیں بھی بھجواتے رہے۔ان داعیان الی اللہ میں ایک خوش قسمت ڈاکٹر ایسے بھی ہیں، جنہیں نائیجیریا میں 200 احمدی بنانے کی توفیق ملی، الحمد للہ علی ذالک۔370