تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 371
تحریک جدید - ایک الہی تحریک نیز بتایا کہ خلاصہ خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء بعض ایسے ممالک ، جہاں پہلے سے جماعتیں تو قائم تھیں لیکن دعوت الی اللہ کے نقطۂ نگاہ سے ابھی تک ان میں بیداری پیدا نہیں ہوئی تھی ، بڑی تیزی سے بیداری کے آثار ظاہر ہورہے ہیں اور کثرت سے لوگ احمدیت میں شامل ہو رہے ہیں۔عربوں میں تبلیغی منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وو دو سال قبل 100 عرب احمدی بنانے کی تحریک کی گئی۔چنانچہ گزشتہ سال 32 اور امسال 62 کیا کچھ عربوں نے بیعتیں کی ہیں۔اس طرح یہ تعداد 94 ہوگئی ہے“۔نئی بیعتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔گزشتہ سال صرف نا نا میں 546 بیعتیں ہوئیں، الحمد للہ۔شعبہ سمعی و بصری کی کارکردگی کے متعلق فرمایا کہ مختلف ممالک میں 37 زبانوں میں 500 کیسٹس کی ماسٹر کا پیاں تیار کی گئیں، جن کی ہزاروں کا پیاں بنا کر تقسیم کی گئیں۔ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ تبلیغ اسلام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ 11 ممالک میں ہمارے پروگرام نشر ہوئے“۔جبکہ گزشتہ دو سالوں میں حضور کے اپنے 46 انٹرو یومختلف ممالک کے ریڈیو ٹیلیویژن سے شائع ہو چکے ہیں۔صرف نائیجیریا میں ہی 70 گھنٹے کا پروگرام نشر ہوا۔مبلغین کی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ رہے ہیں۔اس وقت پاکستان سے باہر مختلف ممالک میں 182 مرکزی مبلغین میدان جہاد میں کام کر اس کے ساتھ ہی حضور نے فرمایا کہ جماعت کو نئے واقفین کی ضرورت ہے۔مخلص نوجوان آگے آئیں اور اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کریں۔نصرت جہاں آگے بڑھ سکیم کی کار کردگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ افریقی ممالک میں جماعت نے خدمت خلق کے لئے جو ہسپتال قائم کئے ہیں، ان کی مجموعی سالانہ آمد 8 کروڑ روپے ہے، جو سب کی سب ان ہی ممالک کی خدمت اور بہبود کے لئے صرف کی جاتی 371