تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 369 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 369

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟ بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں خلاصہ خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986 ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ برطانیہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی آیت فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ کی تلاوت فرمائی۔اور فرمایا کہ آج کے خطاب کے عنوان کے طور پر دو مصرعے میرے ذہن میں آئے ہیں۔ایک مصرعہ یہ ہے:۔الہی تیرے فضلوں کو کروں یاد اور دوسرا مصرعہ ہے:۔حضور نے فرمایا کہ بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں دنیا کے نظام میں خزاں کے اندر بہار نہیں آتی۔لیکن البی نظام میں کچھ اور قوانین ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ خزاں میں سے بہار نکال کر لائی جاتی ہے۔فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا احمدیت کے ساتھ ہمیشہ یہی سلوک رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ابتلاء کے دور میں ہمیشہ بے پناہ فضلوں کی بارش نازل فرمائی ہے اور جماعت احمدیہ غلبہ دین حق کی شاہراہ پر ہمیشہ ہی آگے سے آگے بڑھتی رہی ہے۔جماعت پر نازل ہونے والے افضال الہیہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ خلافت رابعہ کے آغاز کے وقت 80 ممالک میں احمدیت قائم تھی۔اس وقت ارادہ کیا گیا کہ جوبلی کے سال تک 100 ممالک میں احمدیت قائم ہو جائے۔آج جب کہ جو بلی سال میں ابھی تین سال باقی ہیں، خدا کے فضل سے 108 ممالک میں احمدیت کا پودا لگ چکا ہے۔الحمد للہ علی ذالک“۔369