تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 368 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 368

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء نیز حضور نے فرمایا:۔آج کل جو عورت کی آزادی کی تحریکات ہیں، یہ دراصل دنیوی جہنم کی طرف لے جانے والی تحریکات ہیں اور عورت کو آزادی کی بجائے بے حیائی کی طرف لے جارہی ہیں۔اس کے نتیجہ میں بداثرات ظاہر ہورہے ہیں۔اس کے برعکس اسلام نے جو بعض پابندیاں عائد کی ہیں، وہ عائلی زندگی کو جنت بنانے کے لئے اور عورت کے تحفظ کے لئے ہیں اور وہ پابندیاں عورت کے لئے امن کی ضمانت ہیں۔(مطبوعہ ماہنامہ خالد ضمیمه اگست 1986ء) 368