تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 295 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 295

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام فرمودہ 20 دسمبر 1985ء شاہراہ غلبہ اسلام پر چلنے کے لئے اپنے اختلافات ختم کرنے ہوں گے پیغام فرمودہ 20 دسمبر 1985ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ملائیشیا م الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم میرے پیارے اور عزیز بہن بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جماعت احمدیہ ملائیشیا کے جلسہ سالانہ کے انعقاد کا سن کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو بے شمار برکتوں اور رحمتوں سے معمور فرمائے ، اس میں شامل ہونے والوں پر بھی اپنے افضال نازل فرمائے اور ان پر بھی ، جو باوجود خواہش کے کسی مجبوری کے تحت اس میں شامل ہونے سے قاصر رہے۔خدا تعالیٰ کا یہ احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس عظیم الشان موعود وجود کو قبول کرنے کی توفیق بخشی، جس کی تمام قو میں منتظر تھیں۔اور اس کے ذریعہ ایک رشتہ الفت میں منسلک کر دیا۔یہ نعمت، محبت والفت ایک معجزہ ہے، جو نبیوں کو عطا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَاذْكُرُ وا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا اور اللہ کے اس احسان کو یاد کرو، جو اس نے تم پر کیا کہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے، اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کر دی۔جس کے نتیجہ میں تم اس کے احسان سے بھائی بھائی بن گئے۔اسی اخوت اور بھائی چارہ کی فضا کو قائم کرنے کے لئے اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو مبعوث فرمایا۔چنانچہ آپ نے یہ اعلان فرمایا :۔میں دو ہی مسئلے لے کر آیا ہوں۔اول خدا کی تو حید اختیار کرو۔دوسرے آپس میں محبت اور ہمدردی ظاہر کرو۔وہ نمونہ دکھلاؤ کہ غیروں کے لئے کرامت ہو۔یہی دلیل تھی، جو صحابہ ” میں پیدا ہوئی تھی۔295