تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 254
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ہفتم بہت بڑا طبقہ ایسا شامل ہے، جن کو آغاز میں تحریک جدید سے مالی قربانی کے چسکے پیدا ہوئے اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایسا چسکا پڑ گیا کہ پھر وہ رہ ہی نہیں سکتے تھے، چندوں کے بغیر۔اس لئے تحریک جدید کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔اسے ضرور زندہ رکھنا چاہئے۔اس کی برکتیں قیامت تک جاری رہیں گی اور قیامت تک اسے یاد بھی رہنا چاہئے۔یہ نہ سمجھا جائے کہ چونکہ آئندہ جا کے ارب ہا ارب روپے چندہ عام اور وصیت کے وصول ہوں گے، اس لئے تحریک جدید کے چندے کو نظر انداز کر دیا جائے۔میں نے تو اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا اور الحمد للہ کہ اب اس کی طرف توجہ بھی پیدا ہو رہی ہے کہ نہ صرف تحریک جدید کو زندہ رکھا جائے بلکہ تحریک جدید کے اول دفتر کے قربانیاں کرنے والوں کے چندوں کو بھی قیامت تک جاری رکھا جائے۔اور اس کی اصل وجہ یہی تھی کہ وہ سارے ہمارے محسن ہیں، جن کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے جماعت کو اتنی برکتیں عطا فرما ئیں اور جن کی نیکیاں پھر آگے بڑھ رہی ہیں، بڑی کثرت کے ساتھ ان کی اولادوں میں بھی اور دوسروں میں بھی۔تو نہ صرف تحریک کو ہمیشہ کے لئے قائم رکھنا ہے اور آگے بڑھانا ہے بلکہ ان اولین قربانی کرنے والوں کی یادوں کو بھی زندہ رکھنا ہے، ان کی قربانیوں کو بھی زندہ رکھنا ہے۔الحمد للہ کہ اس دفعہ جو اطلاع ملی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک جدید نے اس کی طرف سنجیدگی سے توجہ کی اور کافی اخبارات میں بھی اعلان کروائے اور دیگر جماعتوں سے خط وکتابت کے ذریعے رابطے کئے تو انہوں نے بتایا کہ سات سو کھاتے پھر دوبارہ زندہ ہو گئے ہیں، اس سال خدا کے فضل سے۔یعنی سات سو ایسے چندہ دینے والے، جن کی وفات کے ساتھ چندے بند ہو گئے تھے، ان کے ورثاء تک جب یہ باتیں پہنچیں، ان کو تلاش کر لیا گیا تو انہوں نے اس وقت سے لے کر جب سے چندے بند تھے ، آج تک کے سارے سالوں کے چندے بھی ادا کر دیئے اور آئندہ کے لئے عہد کیا کہ ہم ہمیشہ انشاء اللہ خود بھی دیتے رہیں گے اور اپنی اولادوں کو بھی نصیحت کرتے چلے جائیں گے۔ان کا چندہ کسی صورت میں بند نہیں کرنا ، یہ اولین خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں۔تم کروڑوں بھی دو تو ان آنوں کے مقابل پر تمہاری حیثیت نہیں ہو سکتی ، جو تقویٰ کے خاص مقام اور خاص معیار کے ساتھ خدا کے حضور پیش کئے گئے تھے۔اس لئے ان اولین کے نام کو انشاء اللہ مرنے نہیں دیں گے۔یہ عہد کرتے ہیں، یہ توقع رکھتے ہیں اور اپنی آئندہ نسلوں سے کہ وہ ہمارے اس عہد کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرتے رہیں گے ہمیشہ۔اب میں نے تحریک کو ہدایت کی ہے کہ مزید تلاش کریں اور مزید محنت کریں۔بیرونی دنیا میں ابھی تک اس طرف (یعنی بیرونی دنیا سے مراد ہے، پاکستان کے علاوہ جو اکثر دنیا و باہر کی دنیا ہے، اس لحاظ 254