تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 238
خلاصہ خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1985ء فرمایا کہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم اس قسم کے کئی واقعات ہوئے، جس سے میں اس یقینی نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اہل یورپ اسلام کی طرف غیر معمولی طور پر متوجہ ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور تبدیلی یہ دیکھنے میں آئی کہ اہل عرب کے دلوں میں بھی اللہ تعالیٰ نے بہت زور کے ساتھ جماعت کی طرف توجہ پیدا کی ہے اور بڑی تیزی سے یہ لوگ اب جماعت میں شامل ہورہے ہیں اور اپنے اخلاص اور قربانی میں بہت اعلیٰ نمونہ پیش کر رہے ہیں۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا غیر معمولی احسان ہے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس سفر کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہوا کہ مبلغین کے کام کو دیکھنے اور ان کی مدد کرنے کا موقع بھی ملا۔تا کہ وہ اپنے فرائض پہلے سے بڑھ کر کامیابی کے ساتھ ادا کر سکیں۔نیز جماعت کے رضا کار دا عین الی اللہ سے ملنے اور ان کا کام دیکھنے کا بھی موقع ملا، جس سے بہت خوشی ہوئی۔حضور نے فرمایا:۔اس دورہ میں خدا تعالیٰ کی عطا کردہ برکتوں اور اس کے فضلوں اور اس کی تائید کے عظیم الشان جلوے ہم نے مشاہدہ کئے۔اور اس کے فرمان نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ کے مطابق اسے اپنے بہت ہی قریب پایا۔اتنے افضال ہیں کہ بعض تو ہم مشاہدہ کر سکے اور بعض مشاہدہ کئے مگر بتائے نہیں جاسکتے۔اور بعض افضال ایسے ہوتے ہیں، جن کا مشاہدہ کرنا انسان کے بس میں نہیں ہوتا۔بہر حال دعا کریں کہ ان فضلوں کو ہم جذب کر سکیں اور خدا تعالیٰ کا کما حقہ شکر ادا کر سکیں۔کیونکہ وہ فرماتا ہے کہ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ پس خدا تعالیٰ کے ان انعامات پر اس کا شکر ادا کریں، اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آخر میں فرمایا کہ وو سب سے اہم بات جس کی طرف ساری جماعت کو توجہ کرنی چاہیے، وہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کا بے حد شکر ادا کریں۔کیونکہ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ کے الہی ارشاد کے مطابق شکر کے نتیجہ میں ہی مزید افضال وانعامات ملتے ہیں۔238