تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 237 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 237

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد اصف خلاصه خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1985ء دعا کریں کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو ہم جذب کر سکیں اور کماحقہ شکر ادا کر سکیں خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1985ء حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی حالیہ دورہ یورپ سے کامیاب مراجعت پر مجلس خدام الاحمدیہ یو کے نے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر حضور نے انگریزی زبان میں جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔حضور نے فرمایا:۔" اس دورہ میں خدا تعالیٰ کے بے شمار فضلوں اور رحمتوں کا اس تھوڑے سے وقت میں ذکر کرنا ، کسی طرح بھی ممکن نہیں۔فرمایا:۔سفر یورپ میں نازل ہونے والے افضال الہیہ تین قسم کے ہیں۔اول: جو دیکھے گئے اور بیان بھی کیے جاچکے ہیں۔دوم : جو دیکھے گئے اور لیکن ابھی بیان نہیں کیے گئے۔اور سوم : وہ افضال الہیہ جن کا بیج بو دیا گیا ہے اور اس کے اعلیٰ نتائج مستقبل میں ظاہر ہوں گے۔بعض جلد اور بعض بدیر۔فرمایا:۔میں چاہتا تھا کہ کچھ نہ کچھ آپ کو بتاؤں مگروقت قلیل ہے"۔ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ فرینکفورٹ میں ایک جرمن خاتون ملاقات کے لئے آئیں تو سب سے پہلے اپنے تھیلے سے * ایک جرمن اخبار کا تراشہ نکال کر دریافت کرنے لگی کہ کیا یہ آپ کی تصویر اور آپ کا بیان ہے؟ اثبات میں جواب ملے پر کہنے گی کہ یہی بیان ہے، جو مجھے کھینچ لایا ہے۔237