تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 219 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 219

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرموده 13 اکتوبر 1985ء اصل عزت یہ ہے کہ خدا کی خاطر تمہاری راہ میں روکیں ڈالی جائیں خطاب فرمودہ 13 اکتوبر 1985ء بر موقع افتتاح احمد یہ مسلم مشن فرانس حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایمان افروز خطاب میں فرمایا:۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے اس مختصر دورہ یورپ میں چار مراکز کے افتتاح کی توفیق دی۔اور اب پانچویں مرکز کے افتتاح کی توفیق ملی ہے۔اور اس کے علاوہ اٹلی میں خدا تعالیٰ کے پہلے گھر کے قیام اور غرناطہ و میونخ میں مشنرز و مساجد قائم کرنے کا جائزہ بھی اس دورہ میں لیا گیا ہے۔جن کے بارہ میں پہلے سے کوشش ہورہی ہے اور انشاء اللہ العزیز نومبر 85 ء تک کل آٹھ مراکز کے قیام کی توفیق مل جائے گی“۔فرمایا: ”ہر ابتلاء کے دور میں اللہ تعالیٰ غیر معمولی فضل اور ثمرات عطا فرماتا ہے۔گزشتہ 50 سال میں سپین کو ملا کر یورپ میں آٹھ مراکز کے قیام کی توفیق ملی۔جبکہ اس ایک سال میں ہی 8 مراکز کے قیام کی توفیق انشاء اللہ ملے گی۔گویا ایک سال میں 50 سال کی نسبت سے اللہ تعالیٰ نے فضل فرمائے ہیں۔اس ذکر پر فرمایا کہ اللہ تعالٰی کے حمد و شکر سے ہمارے دل لبریز ہیں۔اس لئے وہی افتتاح سب سے بہتر ہے، جو سورۃ فاتحہ سکھاتی ہے“۔حضور نے فرمایا:۔پہلے خیال تھا کہ اس افتتاح کو تقریب کا رنگ دے کر غیروں کو بھی بلایا جائے۔لیکن مقامی ڈپٹی میئر کو یہ بات ناگوار گزری اور وہ آغاز سے ہی اس کے قیام کی مخالفت کا فیصلہ کر چکے ہیں۔شروع میں اس اطلاع کے ساتھ مجھے خفیف سا خیال آیا کہ ہم افتتاح نہیں کر سکیں گے۔لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے زور سے یہ بات میرے دل میں ڈالی کہ ایک کیا ہزار ڈپٹی میئر ز بھی خدا تعالیٰ کے کام میں روک نہیں بن سکتے۔مزید فرمایا کہ اصل بات تو یہ ہے کہ حقیقی افتتاح تو وہی ہے، جس میں متقی شرکت کریں۔غیروں کو بلانے کی حیثیت تو ثانوی ہے۔جس سے مقصد یہ پیش نظر ہوتا ہے کہ وہ اس موقع پر اسلام سے شناسائی حاصل 219