تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 218
خطبه جمعه فرمود 104اکتوبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم آج بھی مجلس میں، جو شام کو یہاں کے مربیوں وغیرہ کے ساتھ ہوگی ، ہم مزید غور کریں گے۔پالیسی کے متعلق لائحہ عمل کے متعلق جو جو تبدیلیاں ضروری ہیں، وہ اختیار کی جائیں۔لیکن موجودہ صورت حال بہر حال قبول نہیں ہے۔یہ جو ٹھنڈا ٹھنڈا چلنے کا طریقہ ہے، مجھے تو پسند ہی نہیں ہے۔خدا کی راہ میں چلنا ہے، جان مار کے چلیں، زور کے ساتھ چلیں، چھاتی کھول کر سر بلند کر کے چلیں اور نئے قلعے فتح کریں۔آپ خدا کے جرنیل ہیں۔آج تو ہر احمدی جرنیل ہے، سپاہی والی بات بھول جائیں ، آپ نے نئے علاقے فتح کرنے ہیں، آپ کے سپر د قو میں کی گئی ہیں، آپ کو قوموں کا سردار بنایا گیا ہے۔اپنا مقام تو پہچانیں ، آپ ہیں کون؟ پھر دیکھیں آپ کی تو کیفیت ہی بدل جائے گی ، آپ کی ادائیں بدل جائیں گی۔ذمہ داریوں کا احساس پیدا کر کے دعائیں کرتے ہوئے۔انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے لئے مقدر ہو چکا ہے کہ آپ نے ان علاقوں کو سر کرنا ہے۔اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ خاص طور پر مقامی احمدی دوست اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں گے اور بڑا عظیم شرف ہے، جو ان کو حاصل ہونے والا ہے۔تعظیم سعادتیں ہیں، جو انتظار کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں تمام دنیا کے احمدیوں کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خاص طور پر سپین کے لئے دعائیں کریں۔یہ اتنی درد ناک جگہ ہے، ایسی دردناک سرزمین ہے آج اسلام کے لئے کہ روحوں کو چین نصیب نہیں ہو سکتا ، جب تک ہم دوبارہ اسلام کے جھنڈے نہ گاڑ دیں۔جب تک ہر گرجے کو خدائے واحد کی پرستش کے لئے دوبارہ وقف نہ کر دیں، ہمیں چین نہیں ہوگا۔دیکھو کس شان سے حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ سے بتوں کو نکالا۔سینکڑوں سال سے وہاں آباد تھے۔ایک بت بھی وہاں باقی نہیں رہنے دیا۔اس لئے کہ آپ نے پہلے دلوں کے بہت نکالے تھے، پھر خود بخودمکہ کے بت وہاں سے بھاگ گئے۔ان کے رہنے کی کوئی صورت باقی نہیں رہی۔آپ بھی اسی طرح کریں۔آپ بھی اسی آقا کے غلام ہیں۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بار بار درود بھیجیں۔اور ایک یہ بھی ذریعہ ہے، دعاؤں کی قبولیت کا۔یاد کریں کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے کس شان کے ساتھ آپ کو خانہ کعبہ سے بتوں کو نکالنے کی توفیق بخشی تھی۔اور اسی محمد کی محبت کے واسطے دے دے کر خدا سے عرض کریں کہ اے خدا! ہم بھی تو اسی کے غلام ہیں، ہمیں بھی توفیق بخش کہ ہم بھی ان شرک کی آماجگاہوں کو ختم کر دیں، ہم بھی یہاں سے صلیب کو توڑنے والے ہوں اور ہمیشہ ہمیش کے لئے تیری وحدانیت کے گیت گانے والا یہ ملک بن جائے۔ان دعاؤں کے ساتھ آپ آگے بڑھیں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو، اللہ آپ کو توفیق بخشے اور ساری دنیا کی جماعت احمدیہ کی دعائیں آپ کے ساتھ ہوں۔آمین۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 815 تا 830) 218