تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 164 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 164

خلاصه خطاب فرمودہ 13 ستمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم حضور نے حقیقی دینی تعلیم کے محاسن اور خوبیوں کو حاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے انہیں دین حق کی طرف دعوت دی اور فرمایا کہ میں آپ کے پاس اسلام کا پیغام لایا ہوں، جو سراسر محبت ہے اور اس میں نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔اور نہ اس میں جبر ہے۔آج اگر کوئی کسی قسم کے جبر کا قاتل ہے تو اسے اسلام کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں“۔فرمایا:۔اسلام کی خوبیوں پر بہت کچھ کہا جا سکتا ہے۔لیکن آج میں آپ کے سامنے اس کی ایک خوبی کا ذکر کروں گا۔جس کا دعوی بھی کسی اور مذہب میں نہیں ملتا۔اور وہ یہ ہے کہ اسلام کی رو سے خدا تعالیٰ کی ذات پر کسی کی اجارہ داری نہیں۔اس وجہ سے جہاں مسلمانوں کو اسلام نے یہ حکم دیا کہ جملہ اقوام کے انبیاء پر ایمان لاؤ، وہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام کسی قوم سے مخصوص نہیں فرمایا بلکہ آپ کو تمام دنیا کے لئے مبعوث فرمایا۔حضور نے یہ پر معارف بات بھی بیان فرمائی کہ مختلف مذہب کے پیروکاروں سے جو بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے، وہ یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے زیادہ اس کے نمائندوں (یعنی انبیاء) کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔چنانچہ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی دوسرا نمائندہ آتا ہے تو اس کے سابقہ نمائندہ کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے اس نے نمائندہ کو قبول نہیں کیا جاتا۔جبکہ اگر خدا تعالیٰ سے وابستگی اور وفاداری رکھی جائے تو اس کے 66 ہر نمائندہ کو قبول کرنا ضروری ہے۔آخر میں حضور نے تمام حاضرین اور شہر کے لارڈ میئر کا شکریہ ادا کیا اور ان کا بھی شکریہ ادا کیا ، جو اس تقریب میں شمولیت کے لئے خود حاضر نہ ہو سکے لیکن محبت کے اظہار کے لئے انہوں نے پھولوں اور پودوں کے تحفے ارسال کئے تھے۔164 (مطبوعہ ہفت روزہ النصر 13 دسمبر 1985ء)