تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 163 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 163

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی خلاصہ خطاب فرمودہ 13 ستمبر 1985ء میں آپ کے لئے اس دین کا پیغام لایا ہوں ، جو سراپا محبت ہے خطاب فرمودہ 13 ستمبر 1985ء بر موقع افتتاح بیت النور بالینڈ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے اس پر معارف خطاب میں نہایت دلکش انداز میں حاضرین کو احمدیت کا پیغام پہنچایا۔حضور نے فرمایا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس مرکز کے افتتاح کی توفیق بخشی۔ہم اللہ تعالی سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے کام میں اتنی وسعت پیدا کرے گا کہ یہ کمپلیکس، جو اس وقت ڈچ جماعت کی تعداد کی نسبت بڑا نظر آتا ہے، چھوٹا رہ جائے گا“۔فرمایا:۔” میری اس امید کی بنیاد یہ ہے کہ ڈچ قوم خوبصورتی کو بہت پسند کرتی ہے اور اگر ان کے سامنے دین حق کی خوبصورتی واضح کر دی جائے تو ممکن نہیں کہ وہ اس خوبصورتی سے حصہ نہ لیں۔دوسرے یہ کہ ڈچ قوم میں یہ خصوصیت بھی ہے کہ اس کے مزاج میں منافقت نہیں ہے۔جو وہ ظاہر کرتے ہیں، وہی ان کے اندر بھی ہے۔اس کا اظہار ان کی اس عادت سے بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھتے ہیں تو کمروں کی کھڑکیوں کے پردے ہٹا دیتے ہیں اور باہر سے ان کے گھروں کا اندرونی حصہ صاف نظر آتا ہے، جو بہت ہی خوبصورتی سے سجایا ہوتا ہے۔فرمایا:۔اس عادت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ڈچ اپنا اندرونہ چھپاتے نہیں۔اور وہ اندر اور باہر 66 سے ایک جیسے ہیں۔اور مذہبی نقطہ نگاہ سے یہ ایک بہت اعلیٰ خاصیت ہے۔مطبوعه ضمیمہ ماہنامہ مصباح اکتوبر 1985ء) حضور نے مزید فرمایا کہ اگر آج کی دنیا کے مسائل کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ سیاسی لیڈروں کے دعاوی اور عمل میں تضاد کا نتیجہ ہے۔ڈچ قوم ایسی دو عملی کا رویہ نہیں رکھتی۔مطبوعہ ہفت روزہ النصر 13 دسمبر 1985 ء ) 163