تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 165 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 165

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمود : 17 ستمبر 1985ء دکھوں اور بے اطمینانی کا علاج صرف اور صرف دین حق میں ہے خطاب فرمودہ 17 ستمبر 1985ء کولن میں جماعت احمد یہ مغربی جرمنی کے ایک نئے مرکز کے افتتاح کے موقع پر حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔حضور نے جرمنی میں موجودہ نئی ترقیات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ کولون جرمنی میں جماعت احمدیہ کا تیسر انیا سنٹر کھولنے کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی ہے۔حضور نے جرمنز کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ تمہارے دکھوں اور بے اطمینانی کا علاج صرف اور صرف دین حق میں ہے۔جو انسان کو زندہ خدا سے ملاتا ہے۔خدا تعالیٰ کے تعلق کے بغیر انسان کبھی سکون کی زندگی نہیں گزار سکتا۔(مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید ستمبر 1985ء) 165