تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 949 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 949

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 16 نومبر 1984ء اور پھر جو احمدی ہوتے ہیں، ان کے ساتھ خدا تعالیٰ اپنے فضل کے بھی عجیب عجیب کھیل کھیلتا ہے۔ایسی معجزانہ شان سے ان پر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ واقعات، عجیب رو پرور واقعات ہیں۔کثرت سے مختلف لوگ وہ واقعات لکھتے ہیں۔بعض نواحمدی خود اپنے واقعات لکھتے ہیں کس طرح خدا نے ان سے پیار کا سلوک کیا۔خوابوں کے ذریعہ ان پر ظاہر ہوا، ان کو تقویت دی اور پھر معجزانہ طور پر اپنے قرب کا اور اپنے پیار کا جلوہ دکھا کر ان کے دلوں کو زیادہ مطمئن کیا۔اپنی ذات پر زیادہ گہرا ایمان ان کے اندر پیدا کر دیا۔ان واقعات میں سے ایک ہالینڈ کا واقعہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ایک تعلیم یافتہ عیسائی دوست تھے ، ان کو اسلام میں دلچسپی پیدا ہوئی۔انہوں نے مسجد سے رابطہ قائم کیا۔اور یہ دلچسپی در اصل پیدا اس لئے ہوئی تھی کہ وہ کینسر کے مریض تھے اور ڈاکٹروں نے یہ اعلان کر دیا تھا ان کے متعلق یعنی ظاہر کر دیا تھا کہ ہماری سائنس کے مطابق پندرہ دن سے زیادہ یہ زندہ نہیں رہ سکتا۔تو ان کو شدید گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ میں مرنے سے پہلے سچا رستہ تو پالوں۔اپنے رب کے حضور جاؤں گا تو اس سوال کا کیا جواب دوں گا کہ تم نے مجھے تلاش بھی کیا تھا یا کہ نہیں؟ اس جذبہ سے اس فکر کے نتیجہ میں انہوں نے جستجو شروع کی اور جب وہ ہالینڈ مسجد پہنچے تو ایک دو دن کے اندر ہی ان کو اطمینان ہو گیا اور انہوں نے کہا: الحمد للہ اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے اور بیعت فارم پر کر دیا۔اور ساتھ ہی دعا کے لئے کہا کہ اب دعا کرو، اللہ تعالیٰ مجھے کچھ زندگی اسلام میں دے تا کہ میں اسلام میں رہ کر کچھ خدمت کر سکوں۔چنانچہ وہ پندرہ دن کی جو پیشگوئی تھی ، اس کو اب سات مہینے گزر چکے ہیں اور ان کی صحت بجائے گرنے کے اتنی بہتر ہوگئی کہ اب وہ سفر پر آج کل امریکہ گئے ہوئے ہیں۔اور وہ خود حیرت زدہ ہیں کہ یہ مجھ سے کیا ہو گیا۔میں نے تو جانے کی تیاری میں بیعت فارم پر کیا تھا، یہ تو میرے جانے کے تو دن ہی ٹل گئے۔وو اللہ تعالیٰ نے پہلے مجھے رویا کے ذریعہ بعض خوشخبریاں عطا فرما ئیں اور پھر ایک بہت ہی پیارا کشفی نظارہ دکھایا، جو میں آپ کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں۔چند روز پہلے، تقریبا دو ہفتے پہلے شاید اچانک میں نے ایک نظارہ دیکھا کہ اسلام آباد، جو انگلستان میں ہے، اس وقت ہمارا یورپین مرکز انگلستان کے لئے ، وہاں میں داخل ہورہا ہوں۔اس کمرے میں جہاں ہم نے نماز پڑھی تھی اور سب دوست صفیں بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں، اسی طرح انتظار میں۔تو عین مصلے کے پیچھے چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب اپنی اس عمر کے ہیں، نظر آرہے ہیں، جو 20/15 سال پہلے کی تھی۔اور رومی ٹوپی پہنی ہوئی ہے، وہ جو پرانے زمانہ میں پہنا کرتے تھے۔اور نہایت ہشاش بشاش عین امام کے پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں۔مجھے دیکھتے ہی وہ اور ** 949