تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 948
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 نومبر 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم - گی۔یہ مقدر ہے احمدیت کا، جو مجھے اس دشمنی کے پار اس کے دوسری طرف نظر آ رہا ہے۔اس لئے جماعت کارد عمل یہی ہونا چاہئے ، جو قرآن کریم نے مقرر فرمایا ہے۔اس غیظ و غضب کو بھول جائیں اور اپنی ترقی کی طرف نگاہ کریں اور روئیدگی کی طرح پھوٹیں اور پھر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔پھر اس کے بعد جو مبلغ بن جائے گا، پھر اس کو جماعت کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یہ نقشہ بھی قرآن کریم نے کھینچا ہوا ہے۔اور بالکل فطرت کے مطابق ہے۔ابتداء میں مبلغ کو بنانے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے۔وہ بیج سے طاقت لے کر مبلغ بنتا ہے۔مگر ایک دفعہ بن جائے تو پھر سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔بیج جس کے ساتھ وابستہ ہی نہیں رہا کرتا، وہ تعلق بھی بعض دفعہ ٹوٹ جاتا ہے، پھر بھی بڑھتا ہے اور پھولتا ہے اور پھلتا ہے اور نشونما پاتا ہے۔یہ ایک ایسا چسکا ہے کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا، جس کو تبلیغ کا چسکا ایک دفعہ لگ جائے، پھر اس کو کہنے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی کہ تم تبلیغ کرو۔ہاں بعض دفعہ روکنے کی ضرورت پڑتی ہے کہ میاں ذرا ہوش سے، آہستگی سے، ملامت سے، نرمی سے، اتنا بھی زیادہ زور نہ دکھاؤ، روکنا پڑتا ہے۔پھر کئی مبلغین جن کو مجھے سمجھانا پڑتا ہے کہ اتنی تیزی سے نہ کرو، کچھ حکمت سے بھی کام لو۔ذرا نرم روش اختیار کرو۔لیکن جو مبلغ بنا ہوا ہو، اس کو پھر یہ Coax کرنے کی یا انگیخت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ تم نے تبلیغ کرنی ہے۔بعض گھرانے جو مبلغ بن چکے ہیں، وہ رفتہ رفتہ اتنا بڑھ گئے ہیں کہ نہ ان کے اپنے آرام ان کے پیش نظر ہیں، نہ بچوں کے آرام پیش نظر ہیں۔بعض دفعہ انگلستان میں ہی بعض خاندان ہیں، ساری ساری رات پھر وہ تبلیغ میں صرف کر دیتے ہیں۔ہم دیکھتے ہیں تو لگتا ہے، باہر والے قربانی دے رہے ہیں۔لیکن ان سے پوچھیں تو وہ ایک ایسی لذت پاتے ہیں کہ ان کو روکنے والا ، ان کو برا لگتا ہے کہ یہ مجھے کیا کہہ رہا ہے۔پس وہ کیفیت ہے، جماعت کی جس کا نقشہ قرآن کریم نے کھینچا ہے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم اس کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اور بھی زیادہ تیزی سے قدم بڑھائیں گے۔ابھی تک افریقن ممالک اور انڈونیشا کے بعد جرمنی اپنی بیداری کے لحاظ سے آگے آگے بڑھ رہا ہے۔اور انگلستان ابھی بہت پیچھے ہے۔چودہ صرف بیعتیں ہوئی ہیں، ان کی ، جب سے میں آیا ہوں۔اور جرمنی کی ستر سے اوپر ہو چکی ہیں، اللہ کے فضل سے۔اور جو تیاری کی خبریں آرہی ہیں، اس سے لگتا ہے کہ بہت سے بیچ ، جوبس پھوٹنے کے لئے تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔اسی طرح ہالینڈ خدا کے فضل سے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔بہت چھوٹی سی جماعت ہے لیکن گزشتہ چند مہینوں میں سات بہت اچھے قابل تعلیم یافتہ احمدی ہوئے ہیں۔جن کے ساتھ انشاء اللہ ان کا خاندان بھی آئے گا۔948