تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 947
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 نومبر 1984ء ایک ہی خدا ہو اور ایک ہی رسول ہو اور ایک ہی راجدھانی ہو وو وو خطبہ جمعہ فرمودہ 16 نومبر 1984ء تمام دنیا میں تمام جماعت کے ذرائع اس بات پر صرف ہورہے ہیں کہ احمدی جلد از جلد مبلغ بن جائے۔اور اس کوشش کے نتیجے میں اس وقت جو منظر ہے، وہ یہ ہے کہ کہیں کہیں سے کوئی سبزی کا دانہ پھوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔اس کے پیچھے جماعت کی انتظامیہ کی طاقت ہے، جو اس پیج کی طرح ابھی ان کی سر پرستی کر رہی ہے، اس روئیدگی کو بڑھا رہی ہے۔لیکن عنقریب آپ دیکھیں گے کہ جب ساری دنیا کا احمدی روئیدگی بن کر پھوٹے گا اور پھر مبلغ کی کونپل اس سے نکلے گی اور مضبوط ہو جائے گی اور پھر وہ ایک تناور درخت کی طرح اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائے گا۔تو ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک عظیم انقلاب بر پا ہو جائے گا۔یہ فرضی باتیں نہیں ہیں۔ہر جگہ نئے مبلغ پیدا ہور ہے ہیں۔نئے آدمی اپنے آپ کو دن رات تبلیغ کے لئے وقف کر رہے ہیں، دعائیں کر رہے ہیں اور ابھی ان کی کوششیں بھی پوری طرح روئیدگی میں تبدیل نہیں ہوئیں کیونکہ ساری جماعت کی کوششیں مبلغ بنانے والی تو ابھی نسبتا بہت ہی کم ہیں، جو روئیدگی کی صورت میں پھوٹی ہیں۔میں تو اس تصور کے ساتھ ہی ایک عجیب عالم میں پہنچ جاتا ہوں، خوشی کے کہ جب ساری جماعت اللہ کے فضل سے مبلغین کی جماعت بن چکی ہو اور لکھوکھا احمدی ساری دنیا میں مختلف ادیان کے اوپر اسلام کو اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو غالب لانے کے لئے دن رات وقف کئے ہوئے ہوں۔اور یہ تصور ہی اتنا پیارا ہے، اتنا حسین ہے کہ اس میں کھو کر انسان جنت میں پہنچ جاتا ہے۔جب یہ ہوتا دیکھیں گے ہم تو کیا عالم ہوگا، ہمارے دل کا۔ساری دنیا کی طاقتیں آپ کو سمیٹنے کی کوشش کریں گی ، تمام دنیا کی طاقتیں آپ کے گرد باڑ میں لگانے کی کوشش کریں گی، تمام دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں دیوار میں کھڑی کریں گی۔جس طرح پاکستان کی حکومت آج کل دیوار میں کھڑی کرنے میں مصروف ہے۔لیکن خدا کی قسم آپ کے اندر ایسی قوتیں پیدا ہو جائیں گی، خدا کی طرف سے کہ آپ چھلانگیں لگاتے ہوئے ہر اونچی دیوار کو پھلانگ کر آگے نکل جائیں گے، ہر حد کو توڑ دیں گے اور لازماً اسلام کی یہ لہر ساری دنیا پر غالب آتی چلی جائے 947