تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 931
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1984ء کے ذریعہ کوئی احمدی ہو گیا ہے، وہ دوسروں کو کہتا ہے، زبان حال سے، اگر ویسے نہ کہے کہ ظالم تو نے تو پی ہی نہیں ، تجھے کیا پتہ کہ تبلیغ میں کتنا مزہ ہے اور روحانی اولاد میں کتنا مزہ ہے؟ روحانی اولاد میں، جو مبلغ کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے یا رضا کار کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، اس میں ایک اور فرق بھی ہے۔مبلغ کے ذریعہ جو احمدی ہوتے ہیں، وہ مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے لوگ، ایسے لوگ بھی ، جن کا ذہنی طور پر ضروری نہیں کہ مزاج مبلغ سے ملے اور ایسے لوگ جن کا ذاتی خاندانی تعلق مبلغ سے نہیں ہوتا، یہ لوگ بھی ہوتے رہتے ہیں۔تو مبلغ جتنے احمدی بناتا ہے، ان کی تربیت کی استطاعت نہیں ہوتی ، اس میں نہ اتنا رابطہ وسیع ، ظاہری فاصلوں کی دوری کی بنا پر یا مزاج کی اختلاف کی بنا پر یا خاندانی روابط کی کمی کے نتیجہ میں کئی مشکلات ہیں، وہ ذاتی تربیت میں اتناوقت نہیں دے سکتا۔لیکن جو انفرادی تبلیغ کے ذریعہ احمد کی ہوتے ہیں، عموماً ان میں پہلے مراسم چلتے ہیں، دوستیاں ہوتی ہیں، خاندان ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اور جب ان کے ذریعہ کوئی احمد می ہو جاتا ہے تو ایک دم محبت میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔تو ہر احمدی ہونے والے کو ایک مربی خاندان ساتھ مل جاتا ہے۔اس لئے اصل دیر پا طریق ، جو تبلیغ کا ہے ، وہ کہی ہے۔تو میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ دن بدن اس میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ایک خوش خبری آخر پر آپ کو دینی چاہتا ہوں۔جہاں تک لٹریچر کی اشاعت کا تعلق ہے، بہت کمی تھی، بہت سی زبانوں میں ، بہت سے مسائل پر لٹریچر کی۔اس کو ایک باقاعدہ منصوبہ کے ماتحت پورا کرنے کے لئے نہ صرف سیکیم مرتب کی گئی ہے بلکہ نئے مضامین لکھوائے جارہے ہیں۔گزشتہ سابقہ زبانوں سے سکتا ہیں اکٹھی کر کے ان کو دوبارہ از سر نو شائع کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔کام بہت وسیع ہے۔کیونکہ ہر کتاب کا جائزہ لینا پڑتا ہے کہ اگر وہ بیس سال پہلے مفید تھی تو آج بھی مفید ہے کہ نہیں؟ اور ہر قوم کے حالات کا جائزہ لینا پڑتا ہے کہ ان کے رجحان بدل چکے ہیں، ان کو اب کس مضمون کی ضرورت ہے؟ پھر اس کے لئے لکھنے والے ڈھونڈے جاتے ہیں۔پھر ان سے پیچھے پڑھ کر مضامین لکھوائے جاتے ہیں۔پھر ان کو دوبارہ دیکھا جاتا ہے، زبان کے لحاظ سے اور مسائل کے لحاظ سے، پیشکش کے لحاظ سے۔تو بہت ہی وسیع کام ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس میں انصار بھی مہیا کر رہا ہے اور بکثرت طوعی طور پر خدمت دین کرنے والے اس کام میں مدد کر رہے ہیں اور کچھ لٹریچر تیار ہو کر طبع ہو چکا ہے۔اور کچھ ایسا ہے، جو عنقریب انشاء اللہ تعالیٰ طبع ہو جائے گا۔اس وقت ہم پتے اکٹھے کر رہے ہیں۔اور لٹریچر کی اشاعت سے پہلے سکیم یہ ہے کہ ایک تو احمدی براہ راست اپنے روابط وسیع کر لیں اور مبلغ بن چکے ہوں تا کہ جب ان کو ضرورت پیش آئے ، ہم اس وقت 931