تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 930
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک شہر کے دو خاندان ہیں، ڈاکٹر سعید اور ان کا خاندان اور ڈاکٹر حامد اللہ خان اور ان کا خاندان ، جن کو بڑا تبلیغ کا جنون ہے۔اور پہلے اللہ کے فضل سے یہاں سے خوشخبری ملی تھی، جو ( Greek) فیملی کے احمدی ہونے کی۔اب یہاں دو، ایک میاں بیوی، دونوں اساتذہ ہیں۔وہ پیچھے انصار اللہ کے اجتماع پر آکر بیعت کر کے گئے ہیں۔انہیں کی کوششوں کے نتیجے میں۔اس کے علاوہ دو پاکستانی بھی وہیں ان کی کوششوں کے نتیجے میں ایک اور نوجوان، جو ان کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ بھی خدا کے فضل سے احمدی ہوئے ہیں۔اور مزید انہوں نے لکھا ہے کہ بڑی تیزی سے رجحان ہے اور بعض لوگ تو انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خواب کے ذریعہ اب ان کی رہنمائی کرے تو وہ قدم اٹھا لیں۔ایسے بھی ہیں ان میں سے، جو پہلے احمدیت کا نام تک نہیں سننا چاہتے تھے۔یعنی ایک وہاں صوفی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے انگریز ہیں، ان کی بیوی کا رجحان ہو گیا اور وہ اس قدر شدید نفرت کرتے تھے احمدیت سے کہ انہوں نے لکھا ہے کہ جب ہم نے بیوی کو Tapes دینی شروع کیں اور اس پر زیادہ اثر ہوا تو ایک دن وہ بلانے گئے ، بیوی کو اطلاع دینے کے لئے کہ فلاں میٹنگ میں تم نے آنا ہے۔خاوند اس دن گھر پر تھا۔تو اس نے کہا کہ تم یوں کرو کہ یہ کیسٹ تم اپنی واپس لے جاؤ اور یہ میں میوزک کا ٹیچر ہوں، یہ میوزک کی ٹیپ تم لے جاؤ۔جتنی تمہیں اس میں دلچسپی ہوگی ، اتنی مجھے اس میں دلچسپی ہے، جو تم ٹیمیں (Tapes) رہے ہو۔اور میں نہیں پسند کرتا۔خیر انہوں نے ہمت نہیں چھوڑی۔اور ایک کیسٹ تھی ، غالباً سوال وجواب کی، جس میں یعنی متفرق باتیں تھیں، یہاں کی جو مجلس ہوتی ہے، وہ انہوں نے پھر بیوی کو دی اور اس نے ایسے وقت میں لگائی، جب خاوند بیٹھا گھر میں ہی تھا اور وہ سنے پر مجبور ہو گیا۔اور جب اس نے سنی تو اس نے خود مطالبہ بھیجا کہ مجھے اور چاہئیں۔اور پھر اس نے مٹینگز میں حاضر ہونا شروع کیا اور اب وہ دعا کے لئے کہہ رہے ہیں کہ بس اب دعا یہ بات رہ گئی ہے۔دعا کرو کہ میں بھی ساتھ شامل ہو جاؤں۔اسی طرح ایک Moroccan (مراکشی) نے بھی یہاں حال ہی میں بیعت کی ہے۔تو جماعت انگلستان میں بھی اللہ کے فضل سے تبلیغ کی طرف توجہ ہو رہی ہے۔لیکن رفتارا بھی تھوڑی ہے۔جتنی ہماری Man power ہے یہاں ، اس کو اگر آپ استعمال کریں اور سارے بوڑھے، بچے ، عورتیں، مرد سارے مصروف ہو جائیں تو انشاء اللہ تعالیٰ بہت عظیم الشان یہاں امکانات ہیں۔اور آپ کو بالکل بدلی ہوئی فضا نظر آئے گی ، ایک سال کے اندر اندر تبلیغ کرنے والی جماعتوں کی تو کیفیت ہی بالکل اور ہو جایا کرتی ہے۔شرابیوں کا محاورہ ہے کہ ظالم تو نے پی ہی نہیں، تجھے کیا پتہ کہ کیا چیز ہے؟ یہ سب سے زیادہ محاورہ مبلغ پر صادق آتا ہے۔مبلغ جس کو عادت پڑ جائے تبلیغ کی اور جس کو خدا تعالیٰ یہ مزہ دے دے کہ اس 930