تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 929 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 929

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 26 اکتوبر 1984ء رفتاری کے ساتھ جماعت آگے بڑھے گی۔آپ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ کتنا حیرت انگیز Impact دنیا پر ہو گا، جب پچاس ہزار چندہ دہندگان کے ساتھ پچاس ہزار مبلغین بھی ساتھ شامل ہو جائیں گے۔اور مجھے یہ خوشی ہے کہ تمام دنیا کے خطوط سے اندازہ ہو رہا ہے کہ لوگوں میں بے قراری شروع ہوگئی ہے اور بعض لوگ تو سخت بے چینی کا اظہار کر رہے ہیں کہ ہم تو اب راتوں کو اٹھ کر روتے بھی ہیں ، خدا کے حضور کہ ہمیں جلدی پھل دے۔ہمارے دل کی تمنا پوری ہو۔اس لئے آپ بھی مدد کریں، دعا کے ذریعے کہ اللہ تعالیٰ جلد ہمیں پھل دے۔اور پھر پھلوں کی بھی ایسی اچھی اچھی پیاری پیاری اطلاعیں آنی شروع ہوگئی ہیں کہ بہت ہی طبیعت خوش ہوتی ہے۔ایسے علاقوں سے بھی جہاں شدید دشمنی ہے جماعت کی ، وہاں بھی ایسے نو آموز مبلغین ، جن کو زیادہ علم بھی نہیں تھا ، ان کو خدا تعالیٰ نے پھل دینا شروع کر دیا ہے۔چنانچہ پاکستان کے ایک شدید دشمنی کے علاقہ سے ایک نوجوان نے یہ اطلاع دی ہے کہ ایک اس کی تبلیغ کے نتیجہ میں ایک نوجوان احمدی ہو گیا ہے اور اس کے ماں باپ نے اس کی مخالفت بھی کی۔لیکن وہ قائم رہا اور اس نے مجھے خط لکھا کہ ان حالات میں اس نوجوان نے قربانی کی ہے اور اس طرح اس کی اپنی خواہش ہے کہ اس کے والدین بھی احمدی ہو جائیں۔تو کہتا ہے کہ آپ نے جو جواب مجھے لکھا، میں نے وہ اس کے والدین کے سامنے جا کر اس کو پڑھ کے سنایا۔جب وہ جواب سن رہے تھے تو ان کی آنکھوں میں مجھے ایسی چمک نظر آئی کہ مجھے لگا کہ اب انہوں نے آہی جانا ہے، بہر حال۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور آج کا جو خط تھا، اس کے ساتھ اس نے ایک ہی خاندان کی 12 بیعتیں بھجوائی ہیں۔تو ہر جگہ، جہاں خدا تعالیٰ توفیق عطا فرمارہا ہے، احمدی کو اخلاص کے ساتھ اور دعا کرتے ہوئے وہاں پھل لگنے شروع ہو گئے ہیں۔تمام دنیا سے اطلا میں آرہی ہیں۔افریقہ کے ممالک سے، جنہوں نے تبلیغ شروع کی ہے، خدا ان کو پھل دے رہا ہے۔جرمنی نے ایک سو کا وعدہ کیا ہے۔اور کل کی اطلاعات کے مطابق پینسٹھ یا چھیاسٹھ تعداد ان کی بیعتوں کی ہو چکی ہے۔اور ان میں سے بھاری اکثریت وہی ہے، جو مبلغ کے ذریعہ نہیں۔یعنی مرکزی مبلغ کے ذریعہ بلکہ یہ جو نئے رضا کار مبلغ ہیں، ان کے ذریعہ احمد کی ہو رہے ہیں۔اور جو تیاری کی اطلاعیں ہیں، اس سے مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ انشاء اللہ تعالی سال کے اختتام سے پہلے وہ (100) سے بھی بڑھ جائیں تو ہر گز تعجب نہیں ہوگا۔انگلستان بیچارہ کچھ پیچھے تھا اس میں اور ابھی بھی پیچھے ہے۔لیکن جن لوگوں نے کام شروع کیا ہے، ان کو خدا پھل بھی دینے لگ گیا ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، یارک شائر (York Shire) 929