تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 928 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 928

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک اب میں مالی حصہ کے علاوہ جو عملی کام ہیں، ان میں سے ایک کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔میں نے تحریک کی تھی کہ انفرادی تبلیغ کو بڑھایا جائے۔جب تک جماعت انفرادی طور پر تبلیغ کی طرف توجہ نہیں کرتی، اس وقت تک ہماری ترقی کی باتیں، ہمارے غلبہ کی باتیں، اسلام کے تمام دنیا پر چھا جانے کی باتیں محض خواہیں رہیں گی۔اور اتنا تو ہمیں ملتا رہے گا کہ ہم زندہ رہیں لیکن غلبہ حاصل کرنا، غیروں میں نفوذ کر کے قوموں کے اعداد و شمار بدل ڈالنا، یعنی جہاں عیسائی آبادی اکثریت میں ہے، وہاں مسلمان آبادی اکثریت میں ہو جائے، اس کے لئے تو غیر معمولی قربانی کی ضرورت ہے، بہت زیادہ تیز اقدام کی ضرورت ہے۔اور وہ اس کے سوا ممکن نہیں کہ آپ میں سے ہر ایک مبلغ بن جائے۔پس اس لئے اس کی طرف زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔جو تعداد شروع میں تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی مقرر کی گئی تھی ، وہ پانچ ہزار تھی۔اب یہ تعداد بڑھ کر تقریباً پچاس ہزار ہو چکی ہے۔اس لئے جیسا کہ میں نے پانچ لاکھ مبلغ مانگے تھے جماعت سے، اگر اس میں وقت لگنا ہے اور واقعی وقت لگے گا۔کیونکہ مبلغ بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔اور اپنی سابقہ عادتوں کو توڑنا اور بدلنا، ایک آدمی بوڑھا ہوگیا بغیر تبلیغ کئے، دوستوں کے ساتھ اس نے روابط قائم کئے لیکن ان سے بات کبھی نہیں کی، اس کی راہ میں بڑی نفسیاتی الجھنیں حائل ہو جاتی ہیں۔ایک ایسا شخص ، جس کے ساتھ مراسم میں تبلیغ شامل نہیں ہوئی، اچانک اس کو تبلیغ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔اس لئے بہت وقت لگے گا اور پھر تبلیغ کو مؤثر طریق پر کرنا اور ساتھ ساتھ تربیت حاصل کرنا، تعلیم کی طرف توجہ دینا، لٹریچر کا حصول، پھر جماعت کے اندر یہ استطاعت کہ جس جس جگہ، جس جس احمدی کو، جس قسم کے لٹریچر کی ضرورت ہے ، وہ مہیا کرے، یہ نظام وقت چاہتا ہے۔اور جہاں تک جماعت احمدیہ کی مرکزی تنظیموں کا تعلق ہے، اس کی طرف توجہ دی جارہی ہے۔اور امید ہے کہ ایک سال یا دو سال کے اندر اندر انشاء اللہ تعالی بڑی کثرت کے ساتھ ہر زبان میں ضروری لٹریچر مہیا کر دیا جائے گا۔اور اس کے علاوہ ٹپس کی شکل میں اور وڈیو کیسٹس کی شکل میں بھی مددگار مواد مہیا۔کیا جائے گا۔لیکن پہلا ٹارگٹ جو مبلغین کا ہے، ان مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، میں یہ مقرر کرتا ہوں کہ جتنے چندہ دہندگان ہیں، کم سے کم اتنے مبلغ ضرور نہیں۔اور صرف تحریک کی ایک ٹانگ نہ ہو آگے بڑھنے کی، دونا نگیں مکمل ہو جائیں۔ایک ٹانگ سے دوڑتے دوڑتے کہیں پہنچ گئی ہے۔خدا کے فضل سے زمین کے کناروں تک پیغام پہنچ گیا ہے۔اب اندازہ کریں کہ جب یہ دوسری ٹانگ مکمل ہوگی تو پھر کس تیز - 928