تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 879
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مئی 1984ء مہینے میں جیسا کہ آفتاب احمد خان صاحب، جن کے سپرد یہ کام ہے، وہ مجھے تسلی دلاتے ہیں کہ مہینے یارو مہینے تک انشاء اللہ پریس میں چلا جائے گا۔اٹالین کے متعلق ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے ذمہ داری لی تھی کہ ترجمہ اور اس کی تصیح اور دہرائی وغیرہ وہ سارا اپنے خرچ پر کریں گے۔چنانچہ ان کی طرف سے ان کی بیگم نے تین دن ہوئے خوشخبری دی تھی کہ آدھا کام ہو چکا ہے، اللہ کے فضل سے۔اسی طرح اور زبان روسی ہے۔روسی میں قرآن کریم کا ترجمہ موجود تو ہے لیکن ہمیں ابھی تسلی نہیں کہ وہ بعینہ قرآن کے مطابق بھی ہے کہ نہیں۔اس لئے کچھ روسی جاننے والے سکالرز کی ضرورت ہے اور کچھ کو ہم تیار کر رہے ہیں۔وہ تو ایسے اللہ کے فضل سے جامعہ احمدیہ سے فارغ التحصیل ہیں، دین کا علم بھی خوب جانتے ہیں اور اگر وہ روسی زبان علم سیکھ جائیں گے تو پھر انشاء اللہ تعالیٰ تسلی ہوگی کہ یہ جو ہمارا ترجمہ ہے، قرآن کے مطابق ہے، بالکل۔مگر اور بھی اگر دنیا میں کہیں روسی زبان کے احمدی ماہرین ہوں، جیسا کہ ہندوستان میں مجھے علم ہے کہ ایک ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ کچھ ٹھنڈے ہو گئے ہیں، خدمت دین میں۔تو بہر حال جس کے کان میں بھی میری آواز پڑے، وہ روسی زبان میں مدد کر سکتا ہو، اسے اپنا نام پیش کرنا چاہئے۔ان اغراض کو پورا کرنے کے لئے ایک بہت بڑے Complax کی ضرورت ہے۔اور ایک جگہ نہیں، کئی جگہ کہ جن مختلف ملکوں میں ہم ایسی تعمیرات کریں، ایسے بڑے بڑے مشن قائم کریں، جن میں ان ساری چیزوں کے لئے سامان مہیا ہوں اور پھر مختلف ملکوں کے سپر د مختلف کام کر دیں۔کیونکہ یہ بہت بڑے کام ہیں۔یہ انگلستان کے بس کی بات ہی نہیں ہے۔یا جرمنی کے بس کی یا صرف امریکہ کے بس کی۔تمام دنیا میں ایسے بڑے بڑے مراکز قائم کرنے پڑیں گے، جن کے سپرد کر دیا جائے گا کہ اس کام کا بیڑا آپ اٹھا لیں۔اس کام کا فلاں مشن اٹھائے۔اس کام کا فلاں مشن اٹھائے۔اس غرض سے امریکہ میں پہلے سے میری سکیم یہ تھی کہ پانچ بڑے مراکز قائم کئے جائیں۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت امریکہ نے بہت وسعت قلبی سے قربانی کا مظاہرہ کیا ہے۔اور بعض جگہ تو حیرت انگیز قربانی کا مظاہرہ ہوا ہے کہ انسان کی روح وجد کرنے لگتی ہے۔اپنی ساری عمر کی کمائیاں بعض لوگوں نے پیش کر دی ہیں اور بڑے جوش و خروش کے ساتھ اپنے مکان چھوڑ دیئے، دوسرے کام چھوڑ دیئے اور اس طرف توجہ کی۔لیکن ایک ابھی بڑا طبقہ وہاں بھی موجود ہے، جو اپنے معیار اور توفیق کے مطابق ابھی سامنے نہیں آیا۔لیکن بہر حال مجھے شیخ مبارک احمد صاحب نے جائزہ لینے کے بعد تسلی دلائی ہے کہ اس وقت تک ہمیں تسلی ہے کہ انشاء اللہ تعالی امریکہ اس بوجھ کو اٹھا لے گا اور کام پیچھے نہیں رہیں گے، پیسے کی کمی کی وجہ سے۔چنانچہ تین 879