تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 878
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مئی 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ہے، اس کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔یہ بالکل درست ہے۔اور گجراتی لوگوں میں نیکی بھی۔احمدیت کی مخالفت نیکی کی وجہ سے کرتے ہیں اپنی طرف سے۔اور ان کو کچھ علم نہیں کہ جماعت احمد یہ کیا ہے؟ چنانچہ بسا اوقات ایسا ہوا ہے، جو لکھوکھا روپیہ دیا کرتے تھے ، جماعت کی مخالفت میں، جب ان کو علم ہوا کہ کس تماش کے لوگوں کو دے رہے ہیں اور کیسے لوگ ہیں، جن کی مخالفت میں دے رہے ہیں تو وہ باز آ گئے۔فوراً انہوں نے ہاتھ روک لیا۔تو ان کے اندر ایک سادگی بھی ہے۔ایک بنیادی شرافت موجود ہے۔اس لئے اس طبقے کو ضرور ہمیں مخاطب کرنا چاہئے۔اور جو لوگ گجراتی جانتے ہیں، ان کو پیش کرنا چاہئے کہ ہم گجراتی میں تیار ہیں، لٹریچر کے تراجم کے لئے۔اسی طرح فریج میں تو پہلے بھی ہیں مگر بہت زیادہ ضرورت ہے۔اٹالین تقریباً خالی پڑی ہے۔سپینش میں اللہ تعالیٰ نے آدمی دے دیئے ہیں لیکن ابھی کافی کام باقی ہے۔اسی طرح پولش ہے، چیکوسلواکین ہے اور اس طرح یوگو سلاو کی کئی زبانیں ہیں۔البانین ہے ، سلاوک اور ایک زبان کہلاتی ہے۔رشین زبان میں تو بہت بڑا خلا ہے۔ہنگرین زبان ہے۔بہت ساری زبانیں ہیں، جن میں تقریباً خلا ہے، کلیتہ جماعت کے لٹریچر کا تو اس کے لئے انشاء اللہ کوشش کی جائے گی۔اور لٹریچر کی اشاعت کے ساتھ سمعی و بصری ذرائع کے متعلق ایک الگ پروگرام ہے۔چنانچہ اس سلسلہ میں میری بعض غیر ملکوں سے بات ہوئی ہے اور وہ اس بات پر تیار ہیں کہ اگر انگریزی میں ان کو ہم لیسٹس تیار کر دیں تو وہ اپنی زبان میں کچھ اجرت پر اور بعض دیسے تیار تھے شوقیہ کہ ہم خدمت کے لئے تیار ہیں، اپنی زبان میں اس کا ترجمہ کریں گے۔اور پھر اچھی طرح بھر پور آواز کے ساتھ اس کو بھر دیں گے۔تو بکثرت یہ کام پھیلایا جا سکتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔لٹریچر کی تقسیم میں بھی بعض وقتیں ہوتی ہیں۔لٹریچر کی طباعت میں بھی بعض وقتیں ہوتی ہیں اور زیادہ روپیہ پھنسانا پڑتا ہے۔لیکن آڈیو ویژول یعنی سمعی و بصری ذرائع کو اگر ہم استعمال کریں تو فوری کام شروع ہو سکتا ہے اور تھوڑے خرچ سے۔اور آج کل زمانہ بھی ایسا ہے کہ آہستہ آہستہ طبیعتیں نظر کونرمی کا عادی بنا رہی ہیں۔یعنی آسانی پیدا کر رہی ہیں۔نظر کے لئے بھی بیٹھ کر passively وہ ایک نظارہ دیکھ لیں اور خود بخود کانوں میں ایک آواز آرہی ہو، اس کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔یہ نسبت اس کے کہ محنت سے توجہ سے پڑھیں۔تو اس میں کچھ خرابیاں بھی ہیں، کچھ بد قسمتی بھی ہے، اس دور میں۔لیکن فوائد بھی کچھ ہیں۔تو ہمیں دونوں طرح کے مزاج کے لوگوں کو احمدیت اور اسلام کی طرف متوجہ کرنا ہے۔اس لئے یہ ایک الگ سکیم چلے گی ساتھ۔قرآن کریم کی اشاعت کے کام کو تیز کرنا ہے۔اور نئی زبانوں میں اب اس کو شائع کرنا ہے۔اس وقت اب خدا کے فضل سے فرانسیسی کا کام تقریباً مکمل ہے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ ایک مہینہ یا دو 878