تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 76
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر 1982ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک بھجوانی چاہئیں، جہاں ہم انشاء اللہ ایک شعبہ قائم کریں گے، جو دشمنان اسلام کی ایسی تمام کوششیں اکٹھی کرے گا اور پھر ہم اسے سنبھال کر ان تمام پہلوؤں پر تحقیقات کریں گے، جن کا حوالہ دیا گیا ہے۔اس ڈیٹا کے اکٹھے ہونے کے نتیجہ میں انشاء اللہ ہم اس قابل ہوں گے کہ دشمن کے آخری مورچے تک اس کا تعاقب کریں۔اور یہ فوری اور بہت اہمیت کا کام ہے۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ میرے ذہن میں اس کے لئے ایک اور منصوبہ ہے، جواب میں نے تیار کیا ہے۔اگر ہم اسے لوگوں پر محض اتفاقاً چھوڑ دیں تو بعض مصنفین پر نظر نہیں جائے گی اور بعض پر ہم خواہ مخواہ زیادہ قوت خرچ کر رہے ہوں گے۔چنانچہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جن جن ممالک میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے باقاعدہ جماعتیں قائم ہیں، وہاں کی مقامی انتظامیہ کو تمام احمد یوں کو اس حقیقت کی طرف متوجہ کرنا چاہئے۔اور وہ اپنے مشنری انچارج کو تحریر ابتائیں کہ وہ کس مصنف کا مطالعہ کریں گے؟ چنانچہ ایسے گروپس تیار ہوں۔مثلاً پانچ یا دس احمدی علماء منٹگمری واٹ کا مطالعہ کریں۔اس کی تمام کتب کا مطالعہ کیا جائے ، ان پر غور کیا جائے کہ کہاں وہ ہمارے عقائد کے خلاف گیا ہے؟ اور کہاں اس نے جان بوجھ کریا لاعلمی میں اسلام پر اعتراض کیا ہے؟ اسی طرح اس نے جن کتب کا حوالہ دیا ہے، وہ بھی اس گروپ کے زیر مطالعہ ہوں۔اور یہ بات نوٹ کی جائے کہ یہ حوالہ جات اس نے درست طور پر دیئے ہیں یا غلط۔اور پھر اس کے جو بھی نتائج نکلیں ، ان سے مرکز کو مطلع کیا جائے۔وہاں ہم مزید تحقیق کر کے فیصلہ کریں گے کہ ان الزامات کا بہترین طور پر جواب کیسے دیا جا سکتا ہے؟ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ انشاء اللہ تعالیٰ اسلام کے دفاع میں مستقبل قریب میں نیا لٹریچر تیار ہو جائے گا۔اور اس آیت میں نئے آسمان کی تخلیق سے یہی مراد ہے۔یہ نیا آسمان آئندہ تیار نہیں ہوگا۔یہ تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہی تیار کر چکے ہیں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی طریق پر تیار کیا ہے۔اب صرف یہ کمزور ہو رہا ہے۔اسی لئے ہمیں اس نظام کو مضبوط کرنا پڑے گا۔کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی جارہی۔کسی نئی چیز کا اضافہ نہیں کیا جارہا۔چنانچہ بالآخر یہ ہو گا کہ جب وہ ہمیں تمام اطلاعات مہیا کریں گے تو مشنری انچارج جائزہ لیں گے کہ کہیں یہ تو نہیں کہ کوئی پہلو بالکل تشنہ رہ جائے اور کہیں بہت زیادہ توجہ ہو جائے۔اور پھر وہ اس میں ایک توازن قائم کریں گے۔نتیجہ ہم مرکز میں اندازہ کر سکیں گے کہ ساری دنیا میں جو بھی اسلام کے خلاف کچھ لکھتا ہے، احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کا تعاقب کر رہے ہیں۔اور ہر اعتراض کا جواب دیا جا رہا ہے، اس کی نگرانی مرکز کی ذمہ داری ہے۔76