تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 843
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گھانا سرزمین افریقہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں خاص رول ادا کرے گی۔یہ سرزمین نہ صرف یہ کہ خود اسلام کے نور سے منور ہوگی بلکہ یہ اس روشن دنیا کو بھی منور کرے گی۔اور دنیا أَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُوْرِ رَبِّهَا کے جلوہ کو مشاہدہ کرے گی۔افریقہ کے متعلق حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔وہاں کے باشندوں میں اسلام کا تعارف اور استحکام نہ صرف ان لوگوں کی زندگی کا باعث ہوگا بلکہ ساری دنیا کو زندہ کرنے کا موجب بن جائے گا“۔عزیز بھائیو! خوشی سے اچھلو کہ خدا کی نگاہ انتخاب تم پر پڑی ہے۔نہ صرف یہ کہ آپ کو نئی زندگی نصیب ہوگی بلکہ آپ دوسروں کو زندہ کرنے کا موجب ہوں گے۔آپ کے ہاتھوں میں آج آب حیات کے جام تھمائے گئے ہیں۔اٹھو اور پیاسی دنیا کو اسلام کے پیغام سرمدی سے روشناس کرو۔غلبہ اسلام کا جو وعدہ اللہ نے اس آیت میں بیان فرمایا :۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ یہ مہدی موعود کے وقت میں پورا ہوگا۔پس اپنی کوششوں کو خدا کی تقدیر سے ہم آہنگ کروتا اس کی منشاز مین پر آ جائے۔میں ان قدموں کی چاپ سن رہا ہوں، جو فوج در فوج اسلام کے دامن اور قلعہ میں داخل ہوں گے۔ان شاء اللہ ، وہ دن دور نہیں، جب دنیا يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا کا نظارہ اپنی آنکھوں سے کرے گی۔میری آنکھ اسلام کے جھنڈے کو بلند ہوتے اور کفر کے سارے جھنڈوں کو سرنگوں ہوتے دیکھ رہی ہے۔یہ خدا کی تقدیر ہے، جو پوری ہو کر رہے گی۔دنیا کی کوئی طاقت اب اس کو روک نہیں سکتی۔جب کابل میں حضرت صاحبزادہ عبداللطیف نے اپنے خون سے شجر احمدیت کو سینچا تو مامور زمانہ نے اپنی کتاب تذکرۃ الشهادتين تالیف فرمائی۔جس میں شہید مرحوم کی ایمانی جرات اور صدق و وفا کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔”اے عبداللطیف! تیرے پر ہزاروں رحمتیں کہ تو نے میری زندگی میں ہی اپنے صدق کا نمونہ دکھایا۔اور جولوگ میری جماعت میں سے میری موت کے بعد ر ہیں گے، میں نہیں جانتا کہ وہ کیا کام کریں گے؟“ ( تذكرة الشهادتين، روحانی خزائن جلد 20 صفحه 60) 843