تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 844
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گھانا اس کتاب کے آخر میں حضور فرماتے ہیں:۔اور ڈر تحریک جدید - ایک الہی تحریک اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے، جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہو گا، جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا۔اور ہر ایک کو، جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے، نامرادر کھلے گا۔اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا، یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔(تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 صفحه (66) پس اٹھو اور دیکھو کہ افق پر غلبہ اسلام کو سوبر طلوع ہو رہا ہے۔غفلت کے لحاف پھینک دو اور اس کے استقبال کے لئے تیار ہو جاؤ اور آگے بڑھو۔ان دنوں کے استقبال کے لئے ، اس کی حمد اور کبریائی کے ترانے گاتے ، آگے آؤ۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔آپ کے قدموں کو استحقام بخشے۔آپ کی کوششوں میں برکت ڈالے۔آپ کو غلبہ اسلام کے لئے ان مساعی کی توفیق بخشے، جو اس کی رضا کا موجب ہوں۔مجھے امیر صاحب کے خط سے معلوم ہوا ہے کہ اب گھانا کے معاشی حالات قدرے سدھرے ہیں۔اللہ ہم ضعیف بندوں کی دعاؤں کو قبول فرمائے۔میں اور جماعت کے دوسرے احباب آپ کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ملک کو ہر مصیبت سے نجات دلائے اور آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ آپ ملکی ترقی کے لئے بھی دوسروں سے بڑھ کر خدمات بجالا سکیں۔یہ آپ کا دینی اور ملی فرض ہے۔آپ مصیبت زدہ بھائیوں کی ہر طرح مدد کریں کہ ان کی خدمت آپ کا ملکی اور ملی فرض ہے۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔آپ کا حافظ و ناصر ہو۔آپ کے قدموں کو ثبات و استحکام عطا فرمائے۔آپ کو دین و دنیا میں ترقیات عطا فرما دے۔(آمین) والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد ( مطبوعه روز نامه الفضل 24 جنوری 1984ء) 844