تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 770
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیا تحریک جدید - ایک الہی تحریک اس حیثیت سے دو محاذوں پر آپ کو شدید محنت اور جاں سوزی کے ساتھ جہاد کرنا پڑے گا۔پہلا محاذ یہ ہے کہ تمام غیر اسلامی اخلاق اور رسم و رواج اور گندی عادات اور مادہ پرست مغربی تہذیب کے بد اثرات کو مٹا کر پاکیزہ اسلامی معاشرہ کے قیام کی کوشش کریں۔یہ زمانہ ، جس میں ہم زندگی گزار رہے ہیں، ایسا زمانہ ہے، جس میں تمام اخلاقی، روحانی اور ایمانی اقدار پامال ہو رہی ہے اور ایک تیز آندھی ضلالت اور گمراہی کی اور بد عقیدگی کی چل رہی ہے۔اور حقیقی ایمان کی جگہ چند لفظوں نے لے لی ہے، جن کا محض زبان سے اقرار کیا جاتا ہے۔فی الحقیقت دنیا خدا تعالیٰ سے دور جا پڑی ہے اور دنیا کے لوگوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ کے وجود کی کچھ بھی وقعت اور عظمت نہیں رہی۔بلکہ اکثر لوگ الحاد کا شکار ہو چکے ہیں۔یا تو کھلم کھلا خدا کے منکر ہیں یا عملاً اس کا انکار کرتے ہیں۔محض ایک فرضی خدا کے قائل ہیں ، جو عملاً ان کی زندگیوں میں کوئی کردار ادا نہیں کرتا۔دنیا کمانے کے لئے ہر قسم کے مکر اور ہر نوع کے فریب اور ہر طرح کی چالا کی کو روا رکھتے ہیں۔اور طرح طرح کی ناراستی ، بددیانتی اور انتہا درجہ کی رویہ بازی سے کام لیتے ہوئے لالچ اور خود غرضی سے بھرے ہوئے منصوبوں پر عمل پیرا ہو کر دوسروں کے حقوق کو پامال کرتے ہیں اور بنی نوع کو طرح طرح کے مظالم اور قسم قسم کی تکالیف کا نشانہ بناتے ہیں۔پس آپ کے لئے پہلا محاذ ، جسے آپ نے اللہ اور رسول کے لئے جیتنا ہے، تربیتی اور اصلاحی جنگ کا محاذ ہے۔یہ محاذ اتنا وسیع ہے کہ اپنے نفس پر بھی حاوی ہے اور غیروں کے نفوس پر بھی۔اسلام کی سر زمین میں بھی یہ لڑائی لڑی جائے گی اور غیر اسلامی زمینوں میں بھی۔دوسرا محاذ تبلیغ کا محاذ ہے۔اور اس محاذ پر اعتقادی اور ایمانی لحاظ سے گھپ اندھیروں میں بھٹکنے والی دنیا کو خدا کی طرف بلانے کا کام آپ کو کرنا ہے۔اس عظیم جہاد کی بناڈالتے ہوئے ایسے تاریک زمانہ میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا۔اور آپ کے آنے کے ساتھ وہ صبح صادق ظہور پذیر ہوئی، جس کا وعدہ خدا تعالیٰ کے انبیاء اپنے پاک نوشتوں میں دیتے چلے آئے ہیں۔اور آپ کے آنے کے ساتھ وہ نور آیا، جو آسمان سے اتر تا اور دلوں کو سکینت اور اطمینان بخشتا ہے۔اور آنکھوں کی بینائی اور قدموں کو ثبات عطا کرتا ہے۔آپ نے بنی نوع کو ان کے خالق اور مالک کی طرف بلایا اور بندوں کو اپنے رب تک پہنچانے کے لئے اس سیدھے اور بچے اور صاف راستے کی نشان دہی فرمائی، جس کا نام اسلام ہے۔اور خدا تعالیٰ کی دی ہوئی بصیرت اور اس کے عطا کردہ علم اور اس کی قدرت اور طاقت اور عظمت سے بھر پور نشانوں کے ساتھ یہ ثابت کیا کہ اب زمین پر سچاند ہب صرف اسلام ہے۔اور سچا خدا 770