تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 67
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم گفتگو کے دوران حضور نے فرمایا:۔" ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء خلافت کا بوجھ، بہت بھاری بوجھ ہے۔اور بہت عظیم ہے، یہ ذمہ داری۔ہمارا مقصد صرف یہ نہیں ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی اس طرح تربیت کریں کہ وہ اسلام کے دائرہ میں رہیں۔بلکہ ہماری کوشش یہ ہے کہ دنیا کا ہر شخص اس میں داخل ہو۔تا کہ وہ آنے والی تباہی سے بچ سکے۔اسلام تمام بنی نوع انسان کی آخری پناہ گاہ ہے۔انہیں اس دین واحد پر جمع ہو جانا چاہیے۔10 ستمبر، پید روآباد ( قرطبه) حضور نے واضح فرمایا کہ ( مطبوعه روز نامه افضل 13 اکتوبر 1982ء) اس زمانہ میں اسلام کا ساری دنیا میں غالب آنا مقدر ہے، اس لئے اہل سپین کے قلوب پر فتح کے ذریعہ ان کا بھی اسلام کی آغوش میں آنا ، ایک خدائی تقدیر ہے، جسے کوئی بدل نہیں سکتا۔پہلا سوال ایک اخبار نویس کی طرف سے اس ریمارک کی شکل میں تھا کہ آپ کے لئے تو آج کا (یعنی مسجد کے افتتاح) کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔" جماعت احمدیہ کے لئے بلاشبہ یہ ایک بہت ہی یادگار دن ہے۔کیونکہ ہم بجاطور پر امید رکھتے ہیں کہ خدا کا یہ نیا گھر ، جو اس سرزمین میں صدیوں بعد تعمیر ہوا ہے ، اہل سپین کے دلوں کو کھولنے اور ان میں اسلام کے از سر نو داخل ہونے کا موجب ثابت ہوگا“۔ایک اور اخبار نو میں نے دریافت کیا کہ کیا قرآن یا دوسرے اسلامی لٹریچر میں کوئی ایسی پیشگوئی بھی ہے، جس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہو کہ اسلام خاص طور پر پہین میں پھر غالب آجائے گا؟ اس کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔پیشگوئی یہ ہے کہ اس آخری زمانہ میں اسلام کا ساری دنیا میں بہر طور غالب آنا مقدر ہے۔اس ہمہ گیر پیشگوئی میں یقینا سپین بھی شامل ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ جماعت احمدیہ نے خاص طور پر قرطبہ کے نواحی قصبے پید رو آباد کے قریب مسجد کیوں تعمیر کی ہے، جب کہ وہ بڑے شہروں میں سے کسی شہر کا رخ کر کے وہاں مسجد تعمیر کرسکتی تھی ؟ حضور نے فرمایا:۔اس قصبہ یا قرطبہ سے 35 کلومیٹر باہر واقع اس جگہ کی کوئی روایتی اہمیت نہیں ہے۔میرے پیش رو حضرت خلیفة المسیح الثالث نے اپنے دورہ چین کے دوران یہاں کے لوگوں کو بہت خلیق 67