تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 66
ارشادات فرموده دوران دور و یورپ 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم سال کے طویل وقفہ کے بعد جماعت کی طرف سے حال ہی میں تعمیر کی گئی، پہلی مسجد کا افتتاح کرنا بھی ہے۔اس کا افتتاح 10 ستمبر کو ہو رہا ہے۔میں انشاء اللہ اس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گا“۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ اسلام کو کس طرح دنیا پر غالب کریں گے اور اس بارہ میں آپ کی جماعت کا پروگرام کیا ہے؟ حضور نے فرمایا:۔ہم اس بارہ میں دو طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ایک طرف ہم مسلمانوں کی اصلاح کرنے اور ان کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور دوسرے ہم دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں۔اور ہر قوم اور ہر ملک کے لوگوں کو محبت پیار اور خدمت کے ذریعہ اسلام میں داخل کر رہے ہیں۔بعض علاقوں میں ہمیں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور مسلسل ہورہی ہے۔اور بعض علاقوں میں ہماری ترقی کی رفتار چنداں نمایاں نہیں ہے۔لیکن خدائی وعدوں کی روشنی میں ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ ایک دن ہم ساری دنیا کو دین واحد پر متحد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گئے۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 اکتوبر 1982) 12 اگست، کوپن ہیگن جب روز نامہ بی ٹی کی نمائندہ خاتون نے سوال کیا کہ آپ کی جماعت کا مقصد مسلمانوں کو اپنے میں شامل کر کے ان کی اصلاح کرنا ہے تو حضور نے جواب میں فرمایا :۔ہمارے مخاطب دنیا کے تمام بنی نوع انسان ہیں۔ہم سب کو ہی راہ ہدایت پر لا کر خدا تعالیٰ کی امان کے نیچے لانا چاہتے ہیں۔کیونکہ نوع انسانی اپنی غلط کاریوں کی وجہ سے تباہی کے کنارے جانگی ہے۔ایک انتہائی ہولناک تباہی ہے، جو اس کے چاروں طرف منڈلا رہی ہے۔اس تباہی سے بچنے کا ایک ہی طریق ہے، بنی نوع انسان اسلام پر عمل پیرا ہو کر خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا زندہ تعلق قائم کریں اور اس کے احکام پر چل کر اپنے آپ کو اس کی امان کے نیچے لائیں۔اسلام ساری دنیا کے لئے ہے۔اس لئے ہم چاہتے ہیں اور ہماری کوشش یہ ہے کہ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان اس جماعت میں داخل ہو جائیں، جسے خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں دنیا کو نجات کی راہ دکھانے کے لئے قائم کیا ہے۔خدائی وعدوں کے بموجب ہمارا اس بات پر پختہ ایمان ہے کہ اسلام کا اس زمانہ میں ساری دنیا میں غالب آنا مقدر ہے۔اگر مسلمان ہمارے ساتھ آشامل ہوں تو اس غلبہ کے ظاہر ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔66