تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 68 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 68

ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک اور محبت کرنے والا پایا، اس واسطے محبت کے پیغام کی اشاعت عام کے لئے یہ جگہ آپ کو آئیڈیل نظر آئی۔اس خصوصیت کی وجہ سے آپ نے اس جگہ کا انتخاب مناسب سمجھا اور اب یہ جگہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اس کی دی ہوئی توفیق سے محبت کے پیغام کی اشاعت عام کا مرکز بن گئی ہے۔رکھتے ہیں؟ سوال کیا گیا کہ مسجد بنانے کے بعد کیا آپ اس میں کوئی اور پروگرام بھی شروع کرنے کا ارادہ حضور نے فرمایا:۔ہم علامتی مسجد بنانے کے قائل نہیں ہیں۔مسجد خدا کا گھر ہوتی ہے، اس لئے لازمی طور پر یہ مسیح معنوں میں عبادت گاہ ہونی چاہیے۔خدا تعالیٰ کی عبادت اور خالص دینی کاموں کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے اسے استعمال کرنا ، جائز نہیں ہے“۔اس اخبار نویس کا اس ضمن میں دوسرا سوال یہ تھا کہ اس مسجد کے اخراجات آپ نے کہاں سے حاصل کئے؟ حضور نے جواباً فرمایا:۔اس کے تمام تر اخراجات انگلستان کے احمدیوں نے برداشت کئے ہیں۔ان کے رضا کارانہ چندوں سے اس کی تعمیر عمل میں آئی ہے۔ایک اور اخبار نویس نے پوچھا، کیا آپ ثقافتی انقلاب کے علمبردار ہیں؟ حضور نے جواب دیا:۔وو براه راست ثقافتی انقلاب برپا کرنا، ہمارے مد نظر نہیں ہے اور نہ ہم اس کے قائل ہیں۔ہم ایمان بالله، ایمان بالرسل، مذہبی عقائد اور ان کے عملی تقاضوں کے طور پر اخلاق عالیہ کو دنیا میں عام کرنا چاہتے ہیں۔یہی ہمارا مقصد ہے اور اسی میں ہم کوشاں ہیں۔ثقافتی تبدیلی ان کے نتیجہ میں خود بخود آئے گی۔جو انقلاب خود انسان کے اندر سے ابھرے، وہی حقیقی اور دیر پا انقلاب ہوتا ہے۔ایک سوال یہ تھا کہ آپ کی جماعت کا مقصد تمام اسلامی فرقوں اور جملہ مذاہب کو متحد کرنا ہے۔اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے آپ کی جماعت کیا پروگرام رکھتی ہے؟ حضور نے فرمایا:۔ہم باہمی دشمنی اور بغض و عناد کے سخت خلاف ہیں اور صلح و آشتی کے شدت سے قائل ہیں۔اور اس بات کے بھی متمنی ہیں کہ حقیقی اتحاد پیدا ہو۔لیکن ہمارا اتحاد کا طریق اور مقصد مختلف ہے۔اس بارہ میں 68