تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 65 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 65

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء یہ سن کر رپورٹر نے عرض کیا، اس بارہ میں آپ کے وہی نظریات ہیں، جو عیسائیوں کے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔,, سوال صرف نظریات کا نہیں ہے۔نظریات ایک دوسرے سے مشابہ ہونے کے باوجود مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔اصل سوال عملی نمونہ کا ہے۔ہم اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے عملی نمونہ پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں“۔نامہ نگار نے دریافت کیا کہ آپ کی نگاہ میں انسانیت کا مستقبل روشن ہے یا تاریک؟ حضور نے فرمایا:۔انسانیت کا مستقبل میرے نزدیک ایک حد تک تاریک اور بڑی حد تک تابناک ہے۔تاریک ان معنوں میں ہے کہ انسانیت اپنے پیدا کرنے والے سے دور ہو کر تباہی کے قریب جا پہنچی ہے۔تباہی تو آئے گی اور وہ ہوگی بھی بہت ہولناک۔لیکن انتہائی ہولناک تباہی کے باوجود انسانیت بچے گی ضرور مکمل تباہی کا شکار نہیں ہوگی۔خدائی پیشگوئیوں کے پیش نظر ہم اپنی سی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا کو آگاہ کریں کہ نہایت ہولناک دن سر پر ہیں۔ایسی ہولناک تباہی آئے گی کہ قرآن بتاتا ہے کہ دنیا کے بعض علاقوں سے زندگی کا نام ونشان مٹ جائے گا۔انسان ہی نہیں بلکہ کوئی جاندار بھی باقی نہیں رہے گا۔اس کے بعد نوع انسانی پھر خدا کی طرف رجوع کرے گی اور دین واحد کی طرف کھنچی چلی آئے گی۔یہاں تک کہ اسلام پورے کرہ ارض پر غالب آجائے گا۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ درمیان میں آنے والی ہولناک تباہی کے باوجود انسانیت کا مستقبل تابناک ہے۔یہی قرآن ہمیں بتاتا ہے اور یہی سید نا حضرت اقدس نے الہامی پیشگوئیوں کے ہمو جب ہمیں بتایا ہے۔09 اگست ، گوشن برگ ( مطبوعه روزنامه افضل 15 ستمبر (1982ء) دو مشہور اخبارات Goteborg Posten اور Arbetet کے نمائندگان کے دورہ کے مقصد اور اس کی وسعت سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے ، حضور نے بتایا:۔دیگر یورپین ممالک کی طرح سویڈن میں بھی ہماری جماعت ہے۔میں یہاں افراد جماعت سے ملنے اور تبلیغ اسلام کے نقطہ نگاہ سے یہاں کے حالات کا جائزہ لینے کی غرض سے سویڈن آیا ہوں۔اسی غرض سے میں یورپ کے بعض دوسرے ممالک میں بھی جاؤں گا۔نیز موجودہ دورہ کا بڑا مقصد سپین میں سات سو 65