تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 716
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک طرح باہر سے مطالبے آ رہے ہیں اور ترقی کے نئے نئے رستے کھل رہے ہیں، وہ اگر یہاں بیان کئے جائیں تو اس کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں۔اور وہ بھی مختصر بیان کئے جاسکیں گے۔مجھے سارا سال جو ڈاک موصول ہوتی ہے۔اس کی اوسط سات سو خطوط روزانہ ہے۔ان خطوط میں سے ایک بڑی تعداد بیرونی ممالک سے آتی ہے۔یا مختلف ممالک کی خبروں سے متعلق دفاتر کے ذریعہ موصول ہوتی ہے۔چنانچہ حالات کو پڑھ کر دل اللہ کی حمد سے بھر جاتا ہے کہ کس طرح روزانہ ترقی کے نئے نئے میدان ہمارے سامنے کھل رہے ہیں۔پس اگر سال کے 365 دنوں میں ہر روز بیسیوں ترقی کے نئے میدان سامنے آ رہے ہوں تو یہ کہنا کہ ان کو بیان کرنے کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں، قطعاً کوئی مبالغہ نہیں۔اصل واقعات کا خلاصہ تو گھنٹوں میں پیش کیا جاسکتا ہے لیکن ان پر تفصیلی روشنی نہیں ڈالی جاسکتی۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک جن جن ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور جہاں جہاں ترقی کے نئے رستے کھل رہے ہیں، وہاں وہاں تحریک جدید دن رات کوشاں ہے اور پورا زور لگارہی ہے۔تحریک کے دفاتر میں بھی وسعت پیدا ہورہی ہے۔واقفین زندگی طوعی طور پر کاموں کے لئے جو وقت دیتے ہیں، سمجھتا ہوں، اب وہ پہلے سے بڑھ کر وقت دے رہے ہیں۔ان میں بیداری کی ایک عام رو پیدا ہو گئی ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ایک نشان ہے کہ کارکنوں میں ایک غیر معمولی احساس پیدا ہو چکا ہے کہ اہم کام ہمارے سپرد ہونے والے ہیں ہمیں بھی تیاری کرنی چاہئے۔یہ ساری باتیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کی نشاندہی کر رہی ہیں۔اور جماعت کو میں اس لئے بتا تا ہوں کہ وہ ایک نئے ولولے اور نئے جوش کے ساتھ نئے سال میں داخل ہوں۔اور اپنی قربانیوں کے معیار کو اور بھی بڑھائیں۔گویا نرخ بالا کن که ارزانی ہنوز اپنی جنس کی قیمت کو بالا کر دے کہ ابھی بھی تو ارزاں ہے، ابھی تو سستا ہے۔جہاں تک جماعت احمدیہ کی قدرو قیمت کا تعلق ہے، یہ تو قربانیوں سے وابستہ ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اندرا بھی بھی قربانیوں کے بہت میدان کھلے پڑے ہیں۔اگر آپ تلاش کریں تو آپ کو ایسے ہزار ہا احمدی مل جائیں گے، جو ابھی لازمی چندہ جات میں بھی شامل نہیں ہوئے۔اور ہزار ہا کو ان کے خاندانوں کی تعداد سے ضرب دے دیں تو وہ تعداد ایسی ہے، جو تحریک جدید میں شامل ہو سکتی ہے لیکن ابھی شامل نہیں ہو سکی۔اس لئے یہ کہنا کہ ہم اپنے منتہا کو پہنچ گئے ہیں اور اتنی ہی جماعت کو تو فیق ہے، بالکل غلط بات ہے۔ہمارے 716